اوۓ عمران خان تیار ہو جا’ الطاف حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم کو کس بات کی تیاری کا اشارہ دے ڈالا

پاکستان کی سیاست کی بساط پر ہر دور میں ایسے سیاستدان موجود رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ہی میں عروج و زوال ساتھ ساتھ دیکھا ہے ان میں سے ہی ایک الطاف حسین بھی ہیں جن کا شمار ایک دور میں طاقتور ترین رہنماؤں میں کیا جاتا تھا مگر اب ان کا کردار پاکستانی سیاست میں سے تو تقریبا ختم ہو چکا ہے مگر سوشل میڈیا پر ان کے ویڈيو پیغامات نے انہیں اب تک زندہ رکھا ہوا ہے

ایسا ہی ایک پیغام انہوں نے عید الاضحی کے موقعے پر بھی جاری کیا جس میں انہوں نے ایک جانب تو قوم کو یہ پیغام دیا کہ وہ اس بات کا لازمی اہتمام کریں کہ کوئی غریب گوشت سے محروم نہ رہ جاۓ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے قوم کو خصوصی تیاری کا بھی حکم دیا

ان کے اس پیغام میں لفظوں سے زیادہ اشارے قابل غور ہیں جس میں خصوصی طور پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو للکار کو جس قسم کے فحش اشارے کیۓ وہ دیکھنے والوں کے لیۓ اور سمجھنے والوں کے لیۓ لمحہ فکریہ ہیں

اس کے حوالے سے کچھ لوگوں نے خصوصی کمنٹ بھی کیۓ جن کو پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پیغامات کسی قسم کا کوڈڈ پیغام ہے جس کو پاکستانی انٹلی جنس کو ڈی کوڈ کرنا چاہیۓ

کچھ لوگوں نے کراچی کے ماضی کو دیکھتے ہوۓ الطاف حسین کے اس پیغام کو کراچی شہر میں تشدد کی کسی نئی لہر کا پیش خیمہ قرار دیا

اور اب آپ ان کا ویڈیو پیغام خود ملاحظہ فرمائیں

محترم الطاف حسین کراچی کی عوام کی ایک بڑی تعداد کے رہنما ہیں اور ان کے اس طرح کے فحش اشارے اور ملک کے وزیر اعظم کو انگلی دکھانا نہ صرف ملک کی عوام کی ایک بڑی تعداد کی دل آزاری کا سبب بن رہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی حرکات ان کو ایک سیاسی رہنما سے زیادہ کچھ اور ہی ثابت کر رہی ہیں

بہر حال پاکستانی عوام الطاف حسین  کی صحت کے لیۓ دعا گو ہیں اور اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ اس قسم کے پیغامات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے قبل ایک بار خود بھی دیکھ لیا کریں گے