ذہنی معذور بہن بھائیوں پر بوجھ بن گئی جعلی عامل کی فرمائش پر اپنی بہن کے ساتھ ایسا کیا کر ڈالا کہ ساری دنیا تھو تھو کرنے لگی

بزرگوں کی کہاوت ہے کہ اگر اولاد میں کسی قسم کی کمی ہو تو والدین کے لیۓ ایک کڑا امتحان ہوتا ہے اور ان کو اس اولاد کی فکر کسی کروٹ چین نہیں لینے دیتی ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایسے بچوں کے علاج کے لیۓ ہر ممکن جتن کر گزریں جو ان کو صحتیاب کر سکے

مگر بعض اوقات والدین نہ چاہتے ہوۓ بھی ایسے بچوں کو دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اس دنیا سے منہ موڑ لیتےہیں یہی وقت رشتوں کی سچائی اور انسان کی انسانیت کی آزمائش کا وقت ہوتا ہے بہن بھائی چاہ کر بھی والدین کا کردار ادا نہیں کر سکتے اور اپنے معذور بہن بھائيوں کا ویسے خیال نہیں رکھ سکتے جیسے والدین رکھتے تھے

ایسے ہی بنی محلہ ٹیکسلا کے رہنے والے دو بھائیوں کے پاس بھی ان کے والدین مرنے سے قبل ذہنی معذور بہن کو چھوڑ کر خود داعی اجل کو لبیک کہہ کر اللہ کے پاس جا بیٹھے دو بھائيوں کے لیۓ ایک ذہنی معذور بہن کو رکھنا اتنا دشوار بھی نہ تھا

مگر بد قسمتی سے یہ دونوں بھائی ایک جعلی عامل کے ہتھے چڑھ گۓ جس نے ان کو یہ یقین دلا دیا کہ ان کی زںدگی میں موجود تمام آزمائشیں اور پریشانیاں درحقیقت اسی ذہنی معذور بہن کے سبب سے ہیں جس کی زںدگی میں ان کو سکون نہیں مل سکتا

جعلی پیر کی باتوں نے ان دونوں بھائیوں کو اس حد تک اپنی گرفت میں لے لیا کہ انہوں نے اپنی اس پاگل بہن سے نجات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرنی شروع کر دی یہاں تک کہ ایک دن انہوں نے اس معصوم اور ذہنی معذور بہن کے ہاتھوں پیروں کو باندہ کر اس کو گھر کے صحن میں موجود کنوئیں میں زندہ پھینک دیا اور اسی پر اکتفا نہیں کی

بلکہ اس کنوئیں کو مٹی ڈال کر نہ صرف ہمیشہ کے لیۓ بند کر دیا بلکہ صحن کو بھی پکا کروا دیا تاکہ کوئی ان سےاس حوالے سے سوال نہ پوچھ سکے مگر بے گناہ کا خون ایسے نہیں چھپ سکا گاؤں والوں سے بات پھیلتے پھیلتے علاقہ پولیس تک پہنچ گئی اور انہوں نے ان بھائيوں کے گھر کے صحن کی کھدائی کے بعد مظلوم بہن کی لاش دریافت کر لی

لاش کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوۓ تھے اور اس کے اندر سڑن شروع ہو چکی تھی ایک مظلوم اور ذہنی معذور انسان کے ساتھ اس کے سگے رشتوں کی جانب سے ایسا سلوک پوری انسانیت کے لیۓ ایک سوالہی نشان ہے انسانیت کی اس سے بدتر تزلیل ہونا ممکن نہیں ہے پولیس نے ان دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا ہے