ایک مسلمان کو عید میلادالنبی کیسے منانا چاہیۓ جانیۓ

ہم ہر سال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں معاشرے میں دو انتہائیں دیکھتے ہیں۔ یہ اختلاف بہت پرانا ہو چکا ہے کہ آیا اس دن کو منانا چاہیے یا نہیں۔ جن کے پاس اگر منانے کے جواز کے دلائل ہیں ہم ان کا بھی احترام کرتے ہیں اور جن کے پاس نہ منانے کے دلائل ہیں

عید میلادالنبی منانے کے لیۓ چند گزارشات

وہ بھی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ میری چند گذارشات ہیں آپ سب سے۔ اگر کوئی خیر کا پہلو ہو ان میں تو ان پر غور کیجیے۔
– اس وقت دین کے فرائض کے لوگ تارک ہیں ان پر عوام کی رہنمائی کیجیے اور ان کو فرائض کی طرف راغب کریں۔

– ربیع الاول تو کیا میں کہتا ہوں پورا سال اللّٰہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بھی بیان کی جائے تو کم ہے۔ لیکن صرف نعتیں کافی نہیں۔ لوگوں کو سیرت کی کتب پڑھائیں۔ سیرت کی فقہ کا علم دیجیے۔
– ہر ماہ دس دس صحیح احادیث یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیجیے ۔ ہمارے اسلاف نے جیسے اللّٰہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کو دلوں میں محفوظ کیا ویسے آج بھی لوگوں کو احادیث یاد کرائیں۔
– جدید ذہن کے نوجوانوں کو اپنے قریب لائیں۔ ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہر ہر پہلو سے آشنا کریں تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا حقیقی رول ماڈل بنائیں


– ایک دوسرے کے لیے غلط الفاظ استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ بہت لوگ ایک دوسرے کو ابلیس اور گستاخ رسول تک کہتے نظر آتے ہیں۔ منبروں پر ایسے لوگوں کو جگہ نہ دیں جو امت کو توڑنے کی بات کریں اور نہ ہی کسی کو مساجد ان مسائل پر گفتگو کےلیے استعمال کرنے کی اجازت دیں۔ علمی اختلافات کو اہل علم ہی کے درمیان رکھیں


– جو فرائض و واجبات ہیں ان کو پہلے فروغ دیجیے۔ جو منکرات و اسراف ہم سوشل میڈیا پر میلاد کے نام پر دیکھ رہے ہیں ان کو آپ ہی روک سکتے ہیں۔ اس پیسے سے اچھے اسلامی ادارے قائم ہو سکتے ہیں۔ غریب عوام کی خدمت ہو سکتی ہے۔ جو کہ فرائض ہیں۔ لوگوں کو فرائض کو ترجیح دینا سکھائیں۔


– اگر آپ سٹیج پر اکٹھے نظر آئیں گے اور مساجد میں دوسرے مسالک کا احترام کرتے نظر آئیں گے تو ہی ہم عوام بھی ایک ہو سکیں گے۔
– ربیع الاول میں سپیشل دو روزہ، تین روزہ سیرت و حدیث کورسز عوام کے لیے مساجد میں ترتیب دیجیے جس میں وہ مختصر سے وقت میں ان سب سے آشنا ہو جائيں ۔

اللّٰہ ہم سب کو روز قیامت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب فرمائے اور حوض کوثر پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات نصیب فرمائے آمین
اللهم صل وسلم على سيدنا ونبينا محمد وعلى اله وصحبه اجم