“ہم دوسروں کی کیوں سنیں”، مشہور کامیڈین فائزہ سلیم نے اپنی شادی کی تصاویر پر ‘موٹی دلہن’ جیسے تبصرے کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے ڈالا

شادی ہر لڑکی کی زندگی کا سب سے اہم موڑ ہوتا ہے مگر اس بات کو عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اپنی شادی کے موقعے پر لڑکی کو ہی سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے مت بیٹھو ، ایسے مت بولو ، یہاں مت جاؤ ایسے نہ ہنسو حالیہ دنوں میں مشہور مزاحیہ اداکارہ فائزہ سلیم کی شادی کی تقریبات کا شہرہ سوشل میڈیا پر کچھ خاص وجوہات کی بنا پر کیا جا رہا ہے

ایک تو فائزہ سلیم کی مہندی کی تقریبات میں جبران ناصر کے رقص نے سب کو بہت محظوظ کیا تو دوسری جانب یہ پہلی شادی تھی جس میں باقی لوگوں کے ساتھ ساتھ دلہن نے خود بھی بہت انجواۓ کیا اپنی شادی کے حوالے سے فائزہ سلیم کا کہنا تھا کہ’میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی شادی پر سب سے زیادہ تفریح کروں گی، میں نے اپنی والدہ سے اس چیز کی اجازت لی اور پھر میں نے پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے‘۔

انہوں نے بتایا، ‘میں نے مہندی میں اپنے خاوند ابوذر اور دوستوں کے ساتھ جوتے پہن کر ڈانس کیا، ہم لڑکیاں سوچتی ہیں کہ ہم اپنی شادی پر خوش نہیں ہوسکتیں لیکن کیوں نہیں؟جب سب خوش ہیں تو مجھے کیوں خوش نہیں ہونا چاہیے؟

ہم دوسروں کی کیوں سنیں کہ ہم کیسے اور کہاں اپنے جذبات کا اظہار کریں، اگر کوئی آپ کی خوشی میں خوش نہ ہو تو یہ بہت بری اور مایوس کن بات ہے’

اس کے علاوہ تیسری سب سے خاص بات جو فائزہ سلیم کی شادی کی تصاویر دیکھ کر سب نے محسوس کی وہ اس تاثر کی نفی تھی جو عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ موٹی لڑکی یا بھاری جسامت کی لڑکی خوبصورت دلہن نہیں بن سکتی مگر فائزہ سلیم کی تصاویر نے ان تمام باتوں کو رد کر دیا اور اتنا خوبصورت تاثر پیش کیا کہ دیکھنے والے ماشا اللہ کہے بنا نہ رہ سکے

فائزہ سلیم اب جب کہ اپنی زندگی کے نۓ سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں تو اس بات کی امید رکھی  جا سکتی ہے کہ وہ ہنسنے مسکرانے کا یہ سلسلہ شادی کے بعد بھی جاری رکھیں گی اور اسی طرح آئندہ زندگی میں بھی اپنے شریک حیات ابو ذر کے ساتھ لوگوں میں مسکراہٹیں بانٹتی رہیں گی

اس حوالے سے فائزہ سلیم نے بھی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ان کے جیون ساتھی ابو ذر بھی اب سوشل میڈیا پر ان کے شانہ بشانہ نظر ائیں گے