اداکار فواد خان کا بہن کی شادی کے موقع پر اپنی بیوی صدف خان کے ساتھ کیا کرتے پائے گئے کہ لیک ويڈيو نے سوشل میڈيا پر انکے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

گزشتہ دنوں دنیا کے ہینڈسم ترین مرد فواد خان کی اکلوتی بہن کی شادی انجام پائی جس میں فواد خان نے بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک پیار کرنے والے بھائی اور ایک ذمہ دار بیٹے کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیۓ اس شادی میں ہمیشہ کی طرح فواد خان سب کی نگاہوں کا مرکز رہے

ان کی شخصیت اور اس کے بعد ان کی شہرت نے ان کے اوپر سے کیمرے ایک پل کے لیۓ بھی ہٹنے  نہیں دیۓ اور دولہا دلہن سے زیادہ اہمیت فواد خان کو مل رہی تھی ۔

ان کے ساتھ ساتھ ان کی بیگم صدف بھی کسی سے کم نہیں لگ رہی تھیں اگرچہ بعض افراد کا یہ کہنا ہے کہ صدف عمر میں فواد سے کچھ زیادہ ہی کی لگتی ہیں مگر اس سب کے باوجود ان دونوں کی جوڑی چاند سورج کی جوڑی لگ رہی تھی

اس شادی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد جو عام طور پر لوگوں کا ماننا ہے کہ اس شادی میں فواد خان کے بہت مختلف روپ دیکھنے کو ملے ایک جانب تو وہ بہت پیار کرنے والے عاشق نما شوہر کی صورت میں سامنے آۓ جس کو اس بات کا بہت احساس ہوتا ہے کہ ان کی بیوی سب سے زیادہ خوبصورت نظر آنی چاہیۓ

تو دوسری جانب ان کی ان کے بچوں کے ساتھ تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنی محبت کرنے والے باپ ہیں ان کی اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر اور ان کی آنکھوں کی چمک ان کو اور بھی زيادہ خوبصورت بناتی ہے

اور پھر جب ایک بھائی اپنی پیاری بہن کو ڑخصت کرتے ہوۓ اپنے ساتھ لپٹاتا ہے تو وہ پل بہن کے لیۓ ناقابل فراموش ہو جاتے ہیں فواد خان کے یہ انوکھے روپ آج کل سوشل میڈیا کے تمام صارفین دیکھ رہے ہیں اور بہت سراہا بھی رہےہیں