پاکستانی اسکول میں غیر نصابی سرگرمی کے نام پر ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ والدین شرم سے پانی پانی ہو گۓ

اسکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ، تمام اسکول والے چاہے ان کا تعلق نجی شعبے سے ہو یا سرکاری شعبے سے بچوں کے لیۓ ان سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بچوں کے درمیان مختلف قسم کے مقابلے کرواۓ جاتے ہیں تاکہ بچوں کی ذہنی کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما کا اہتمام بھی کیا جا سکے

عام طور پر ان سرگرمیوں میں ایسی چیزیں شامل کی جاتی ہیں جو بچوں کے نصاب میں بھی مددگار ثابت ہو سکیں اور ان کا استعمال وہ اپنی تعلیم اور عام زندگی میں بھی کر سکیں مگر جیسے جیسے نجی اسکولوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہوتی جا رہی ہے تو ان اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں ایسی ایسی چیزیں شامل ہوتی جا رہی ہیں جن کے بارے میں عام زندگی میں سوچنا بھی محال لگتا ہے

 

ایسی ہی ایک ویڈيو گزشتہ دن پاکستان ڈیفنس کمانڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانی اسکولوں میں ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر لڑکیوں کا ایک بے ہنگم رقص دکھایا

بظاہر دیکھنے میں یہ کسی گرلز اسکول یا کالج کی ویڈیو تھی جہاں تمام لڑکیاں تیز میوزک کی دھن پر تھرکتی ہوئی لڑکیاں کس غیر نصابی سرگرمی میں حصہ لیں رہی تھیں اس نے دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر ڈالا

 

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی اس پیج ایڈمن پر لوکوں نے تنقید کے نشتر چلانے شروع کر دیۓ جو کہ کسی حد تک جائز بھی تھےلوگوں کا یہ کہنا تھا کہ لڑکیاں ایک اسی جگہ پر جہاں پر کوئی مرد نہیں ہے اگر اپنی مرضی سے کچھ کر رہی تھیں تو پیج ایڈمن کو یہ حق کسی طرح بھی نہیں پہنچتا تھا کہ وہ ان لڑکیوں کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کی زینت بناۓ

 

جب کہ اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ایڈمن پر بھی سوال اٹھا دیۓ کہ پاکستان ڈیفنس کمانڈ کے نام سے چلاۓ جانے والا ایڈمن خود کس قابلیت کا حامل ہے جو کہ اس طرح کی لڑکیوں کی ویڈیو شئیر کر رہا ہے

 

جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ یہ بچیاں جو کچھ بھی کر رہی ہیں وہ ان کی اپنی انجواۓ منٹ ہے اس پر تنقید کرنےکا حق ہمارے پاس نہیں ہے

تنقید سے قط، نظر اس بات کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیۓ کہ غیر نصابی سرگرمیوں کا مطلب کہیں سے بھی طوفان بدتمیزی نہیں ہے اس لیۓ تمام اسکول والوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ وہ کوئی ایسی سرگرمی نہ کریں جو کہ غیر اخلاقی اور خلاف ضابطہ ہو