اداکارہ حنا الطاف نے اپنی زندگی کی اہم ترین شخصیت کی سالگرہ منا کر سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں سب بتا ڈالا

اداکارہ حنا الطاف کا شمار تیزی سے ابھرتی ہوئی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شو بز میں گلیمر سے ہٹ کر اپنی اداکاری اور اپنی صلاحیتوں کی بنا پر سخت محنت کے بعد ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے

گزشتہ دنوں حنا الطاف نے ایک نجی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوۓ اپنی جدوجہد اور زندگی کے متعلق بتایا جس سے پتہ چلا کہ انہوں نے حالیہ مقام پھولوں کی سیج پر چل کر حاصل نہیں کیا اور نہ ہی ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوۓ ہوں

اپنے خاندان کے معاشی استحکام کے لیۓ سخت محنت کرنے والی حنا الطاف نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ وجوہ کی بنا پر اپنے گھر والوں کے ساتھ نہیں رہتی ہیں بلکہ تنہا رہتی ہیں

 

گزشتہ روز نۓ سال کے آغاز کے ساتھ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ارشد بھائی نامی شخص کی سالگرہ منائی جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ارشد بھائی سے ملیں جو کہ حنا الطاف کی گاڑی ڈرائیو کرتے ہیں اس کے گھر کی دیکھ بھال کرتے ہیں حنا کے اردگرد اچھے اور برے لوگوں پر نظر رکھتے ہیں اور ان سے محفوظ رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ اسی کی وارڈروب بھی درست رکھتے ہیں

اس کے ساتھ ان کی بیگم جو ان کے گھر کے کپڑوں کی سیکرٹ ڈیزائنر ہے یہ لوگ مل کر حنا الطاف کی زندگی کو سکون اور آرام پہنچاتے ہیں اور ان کے بغیر حنا الطاف کی زندگی دشواریوں سے پر ہو جاۓ

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اونچی سوسائٹی میں شامل ہونے کے لیۓ اور اس اسٹیٹس کی برابری کے لیۓ یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ کی گردن میں کلف لگا ہو اور آپ کو اپنے سے نیچے اسٹیٹس کے لوگ کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نظر نہیں آنے چاہیۓ ہیں اب جیسا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ حنا الطاف تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں اور اونچی سوسائٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں

ایسے حالات میں اپنے کام کرنے والے لوگوں کو اپنا ملازم سمجھنے کے بجاۓ اپنا مدد گار سمجھنا ایک انتہائی مثبت سوچ کو ظاہر کرتا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حنا الطاف اگرچہ ایک کم عمر لڑکی ہے مگر اس کے سینے میں دھڑکنے والا دل ایک ہمدرد اور میچور انسان کا دل ہے