کیا حنا الطاف فیصل رحمن کے ساتھ شادی کر رہی ہیں؟ دونوں اداکاروں کی ویڈیو نے لوگوں کو اندازے لگانے پر مجبور کردیا

اداکارہ حنا الطاف کا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا شو بز میں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ ڈراموں کے ساتھ وہ لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جا رہی ہیں اور ان سے جڑی ہر خبر کے بارے میں جاننے کے لیۓ لوگ مشتاق رہتے ہیں حالیہ دنوں میں آتش نام کے ڈرامے میں زیبو کے کردار میں حنا الطاف نے اپنے جاہنےوالوں کے دل جیت لیۓ ہیں

اس ڈرامے میں ان کے ساتھ ماضی اور حال کے بہت زیادہ پسند کیۓ جانے والے مستقل کنوارے فیصل رحمن نظر آرہے ہیں جن کی اسمارٹنس اور کیوٹنس صدا بہار ہے اگرچہ حنا الطاف اور فیصل رحمن کی عمروں میں بہت فرق ہے مگر اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاروں کی سامنے آنے والی ویڈیوز اور ان میں ان دونوں کی کیمسٹری کوئی اور ہی کہانی سنا رہی ہے

سب سے پہلے تو آپ یہ ویڈيو ملاحظہ فرمائیں

 

اور یہ بھی دیکھیں

 

اب سوشل میڈیا کے صارفین کے تبصرے دیکھیں اور خود ہی فیصلہ کریں کہ کیا فیصل رحمن نے ہمیشہ کنوارے رہنے کے فیصلے میں ترمیم کر لی ہے یا کچھ اور بات ہے

کچھ لوگوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان دونوں کی جوڑی ایک اچھی جوڑی ہے

جب کہ کسی نے ان دونوں کی عمر کے فرق کو اس طرح بیان کیا کہ جب فیصل نے اداکاری شروع کی تھی تب تو حنا یا تو پیدا ہی نہیں ہوئی تھی یا پھر پیمپر پہن کر گھومتی تھی

جب کہ کچھ لوگوں نے اس جوڑی کو ڈاکٹر عامر لیاقت اور سیدہ طوبی کی جوڑی سے ملا ڈالا اورکہہ دیا کہ ایک عامر لیاقت کی کافی ہیں کم عمر لڑکی سے شادی ک

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سوشل میڈیا والوں کے صرف اندازے ہیں یا اس میں کوئی حقیقت ہے وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سامنے آجاۓ گا اس لیۓ وقت کا انتظار کریں