بارک اوباما سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر عمران خان کو دے دینا چاہیۓ ۔ جانیۓ امریکہ میں یہ مطالبہ کس نے کر ڈالا

پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے  دوران سفارتی محاذ پر جس طرح عمران خان نے امن اور برداشت کا پیغام دیا ہے اس کی تعریف صرف پاکستان کے لوگ ہی نہیں کر رہے بلکہ اس کی معتقد دنیا بھر کے لوگ ہو گۓ ہیں اور اسی لیۓ دنیا بھر سے عمران خان کی تعریف کی جا رہی ہے

اس حوالے سے بھارت کے اندر بھی لوگ اس کو سراہ رہےہیں گزشتہ دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کی جانب سے بھارتی گرفتار پائلٹ ابھیننن کی واپسی نے بھارت کے اندر کے لوگوں کے دل بھی جیت لیۓ ہیں اور وہ بھی یہ کہنے پر محبور ہو گۓ ہیں کہ عمران خان صرف زبانی طور پر امن کا پرچار نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس کا ثبوت عملی طور پر بھی دے رہے ہیں

اپنے حلف اٹھانے کے بعد پہلے خ]طاب میں جب انہوں نے بھارت کو مزاکرات کی دعوت دی تھی اس کےبعد نریندر مودی کو مزاکرات کے لیۓ خط لکھا تھا اس کے بعد پلوامہ کے واقعے کے بعد کیۓ جانے والے خطاب میں ہر ہر جگہ انہوں نے امن کے پیغام کو بڑھایا جس کو اگرچہ ہندوستان نے تو قبول نہیں کیا مگر امریکی کا میڈين جیری میکلین جو پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کرنے کےلیۓ مشہور ہیں نے بہت سراہا

بھارتی پائلٹ کے عمران خان کے واپس کرنے کےاعلان کے بعد جیری میکلین نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے تو امن کا پیغام دے دیا ہے اب نریندر مودی کی باری ہے کہ وہ اس پیشکش کے جواب میں کیا کہتےہیں

جیریمی میکلیلن نے ایک اور ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر اسے وزیر اعظم عمران خان کو نہیں دے سکتے؟۔امریکی کامیڈین کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی اور لوگوں نے اس مطالبے کو ری ٹویٹ کرنا شروع کردیا۔ ان کی اس ٹویٹ کو اب تک 30 ہزار لوگوں نے لائک جبکہ 9600 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

اگرچہ یہ ایک امریکی کامیڈین کی جانب سے کیا جانے والا ایک ٹوئٹ تھا مگر اس کے ری ٹوئٹ ہونے کی رفتار سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خواہش صرف جیری میکلین کی نہیں ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کے دلوں کی آواز ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دنیا بھر کے امن کے خواہاں لوگ اس مطالبے کو کس نظر سے دیکھتے ہیں مگر بہرحال یہ پاکستانیوں کے کڑوڑوں دلوں کی آواز بھی ہے کہ عمران خان کی ان کوششوں کے سبب ان کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہیۓ