اقرا عزیز اور یاسر حسین کی ایسی کون سی تصویر سامنے آگئی جس کو دیکھ کر لوگوں نے ان پر فحش حرکات کرنے کا الزام لگا دیا

پاکستان شو بز سے جڑے لوگوں کے معاشقوں کی خبر ہمیشہ سے لوگوں کے لیۓ بہت زیادہ توجہ کا باعث ہوتی ہے اور  لوگوں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان لوگوں کے بارےمیں جان سکیں ۔ حالیہ دور میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی اور عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی سب سے زیادہ خبروں میں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے

یہ لوگ بظاہر لوگوں کے سامنے اس بات کو تسلیم بھی نہیں کرتے کہ ان کے درمیان کچھ چل رہا ہے مگر ان کی ایک ساتھ تصاویر اور ان کے انداز اس بات کا چیخ چیخ کر گواہی دے رہے ہوتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی کو کچھ چاہنے والے اگر پسند کر رہے ہیں تو کچھ لوگ اس جوڑی کی عمر کے فرق کے سبب اس کو باپ  بیٹی کی جوڑی سے بھی تعبیر کر رہے ہیں اور ناپسند بھی کر رہے ہیں

ان دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے کے ساتھ بے باک تصاویر اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں اور ان کی اس بے تکلفی کو اور ہی رنگ دیا جا رہا ہے مگر اس حوالے سے اس سے قبل بھی اقرا عزیز تردید کرتی رہی ہیں کہ یاسر عزیز ان کے صرف دوست ہیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے

مگر اب ان دونوں اداکاروں کی ایک نئي تصویر سے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جس میں یاسر حسین کلین شیو ہیں اوراقرا عزیز کے ساتھ پوز بناۓ کھڑے ہیں اور اس پوز کے دوران انگلی سے جو اشارے کر رہے ہیں سوشل میڈیا صارفین کو ان اشاروں میں کچھ اور ہی نظر آرہا ہے اور وہ بے ساختہ شرم سے سر جھکانے پر مجبور ہو گۓ ہیں

کچھ لوگوں نے ان کے اشارے کو شیطانی اشاروں سے تشبیہ دی ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ شیطانی قوتوں ک آلہ کار ہیں اور ان طاقتوں کے فروغ کے لیۓ اس قسم کے اشارے کر رہے ہیں

جب کہ کچھ لو گوں نے ان اشاروں کے بارے میں کچھ بھی کہنے کے بجاۓ اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ یہ گندے اشارے ہیں

جب کہ کچھ افراد نے ان کی جوڑی کو باپ بیٹی کی جوڑی قرار دیا ہے اور اس کو بہت بڑی جوڑی قرار دیا ہے

اس حوالے سے اب اقرا عزیز اور عاسر حسین ہی بہتر جانتے ہیں کہ اس قسم کے اشارے کر کے ان کا کیا مطلب ہے اور اس کی وضاحت بھی ان کو دینی چاہیۓ