پیر کے دم نے کرشمہ کر ڈالا لڑکی کے پیٹ سے ایسا کیا نکل آیا جس نے سب کو حیران کر دیا

اللہ تعالی نے انسان کو عقل و شعور کی دولت سے سرفراو کر کے اس دنیا مین اتارا تاکہ وہ اس کی مدد سے غلط اور صحیح میں تمیز کر سکے اور اسی عقل و شعور کے سبب اللہ تعالی نے  انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا ہے ۔اسی بات کا اظہاو اللہ تعالی نے بار بار اپنی کتاب قرآن مجید میں بھ فرمایا ہے کہ میری آیات پر غور و فکر فرماؤ

مگر بعض اوقات کچھ شعبدہ باز ایسے بھی ہوتے ہیں جو سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بنا کر نہ صرف ان کے ایمانوں سے کھیلتے ہیں بلکہ اس بہانے لوگوں سے پیسے بھی بٹورتے ہیں ماضی میں یہ جعلی پیر صرف ان ہی لوگوں کو شکار بناتے تھے جو ان کے آستانوں پر آتے تھے

مگر اب چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اسی سبب ان جعلی پیروں نے بھی اپنے اس دھندے کو کامیاب کرنے کے لیۓ سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے ان کا دائرہ واردات ہر اس گھر تک جا پہنچا ہے جہاں جہاں سوشل میڈیا موجود ہے

آج کل سوشل میڈیا پر ایک پیر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ہر جانب شئير کی جا رہی ہے جس کے مطابق کالج کی ایک طالبہ جو کہ پیٹ درد میں کافی عرضے سے مبتلا تھی اسی سبب اس کے دو آپریشن بھی ہو چکے ہیں جن میں سے ایک اووری کی سسٹ کا اور ایک اپنڈکس کا آپریشن تھا

مگر اس کے باوجود اس کے درد مین کوئی افاقہ نہ ہوا مگر جب یہ لڑکی ان پیر صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے اس کو دم کیا جس کے نتیجے میں اس لڑکی کے پیٹ سے آدھا کلو سے زائد کیلیں اور دیگر سامان اس دم کے اثر سے برآمد ہوا

ان پیر کے بارے مین ایسی ہی ویڈیوز پہلے بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے جہاں وہ اپنے مریدوں کی ہر بیماری کا علاج زور زور سے پھونکیں مار کر کر رہے تھے اور اس ویڈیو کے حوالے سے بھی لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ پیر صاجب  سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیۓ اس طرح کی ویڈيوز معاوضہ دے کر بنواتے ہیں

لڑکی کی یہ ویڈیو اور اس کے پیٹ سے نکلنے والا یہ سامان بھی جعلی ہی ہے اور اس کو کوئی بھی ذی شعور انسان سچ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے

اس چیز سے کسی کو بھی انکار نہیں کہ اللہ کے کلام میں ایسے اثرات موجود ہیں جو معجزوں کا باعث بن سکتے ہیں مگر اللہ تعالی جن لوگوں کے منہ میں اتنا فیض رکھتا ہے وہ اس جعلی پیر کی طرح  اپنی شہرت کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈيوز نہیں بناتے بلکہ اللہ کے دیۓ ہوۓ فیض سے لوگوں کی خدمت خاموشی کے ساتھ کرتے ہیں

ایسےجعلی پیروں سے بچنا سب کے لیۓ لازمی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیۓ کہ اللہ تعالی نے اپنا کلام دم  کرنے کے لیۓ نہیں اتارا بلکہ اپنی تعلیمات اور احکامات ہم تک پہنچانے کےلیۓ بھیجا ہے