مردوں کی کمر پر اپنے دانتوں سے آپریشن کرنے والی جعلی پیرنی بے نقاب ، گردے کی پتھری منہ سے کاٹ کر نکال لیتی ہے

توہم پرستی کسی ایک مزہب یا کسی ایک معاشرت کا مسلہ نہین ہے بلکہ اس میں اس دنیا کے ہر گوشے مین پاۓ جانے والے انسان مبتلا ہو سکتے ہیں اور اس کے لیے تعلیم یا جہل کی قید بھی نہین دنیا کے ہر حصے مین جعلی پیر مختلف ناموں سے سادہ لوح انسان کو اپنے ڈھونگوں سے نہ صرف لوٹتے ہیں بلکہ ان کی ضعیف العتقادی کے سبب ان سے مختلف قسم کے فائدے بھی اٹھا تے ہیں

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کے سبب ایک ویڈیو سامنے آئي ہے جو بطاہر کسی ایشیائی ملک کی ہی لگتی ہے اس ویڈيو کی خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کی ضعیف العتقادی سے کھیلنے والا اس بار کوئی مرد پیر نہیں ہے بلکہ اس بار عوام کو بے وقوف بنانے والی ایک جعلی پیرنی ہے جو کہ ماتھے کے اوپر پٹیاں باندھے ایک چڑیل کے روپ میں نظر آرہی ہے

گیروے رنگ کے لباس میں جوگن کے روپ میں موجود یہ خاتوں اپنے علاقے میں گردوں کے علاج کے لیۓ مشہور ہے اور یہ انسانی گردوں میں موجود پتھری کو بغیر کسی ظاہری آپریشن کے کسی کے بھی گردے سے اپنے دانتوں کی مدد سے کاٹ کر نکال لیتی ہے

اس ویڈيو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ عورت مردوں اور عورتوں دونوں اصناف کا علاج ایک ہی طریقے سے کر رہی ہے اور مزکورہ مریض کی قیمض اوپر کروا کر گردے کی جگہ پر دانت لگاتی ہے اور اس کے بعد اپنے منہ میں سے وہ کنکر نکال لیتی ہے اس کے پاس نظر آنے والے مریضوں کی تعداد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس کے پاس علاج کے لیۓ آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے

اور وہ منٹوں سیکنڈوں میں پہلے تو مریض کے گردے پر ہاتھ رکھ کر یہ اندازہ لگاتی ہےکہ اس کے گردے میں کتنی پتھریاں ہیں اور اس کے بعد اس جگہ پر اپنا منہ لگا کر ساری پتھریاں نکال کر باہر پھینک دیتی ہے

اگر اس عورت کا طریقہ علاج اتنا ہی کارآمد ہے تو پھر تو میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایک بھونچال آجانا چاہیۓ اور گردے کے دنیا بھر کے مریضوں کو کسی بھی قسم کی لیزر تھراپی کروانے کے بجاۓ اس عورت سے رجوع کرنا چاہیۓ جو سب کے گردوں کی پتھریاں اپنے منہ سے کاٹ کر نکال دے گی

ایسے توہم پرستی کے مظاہرے دیکھ کر یقین ہو جاتا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لوگوں کو ایسے جعلی پیر اور پاکھنڈی لوگ بیوقوف بنا رہے ہیں اس جعلی پیرنی کے سامنے لیٹے لوگوں کو اور ان کی نکلتی ہوئي پتھریوں کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ اس جعلی پیرنی کو دیگر آپریشن کرنے کا بھی موقع دیا جا سکتا ہے