جبران ناصر اور منشا پاشا کا ایک ساتھ ڈانس، جبران ناصر کے اس نۓ ٹیلنٹ کو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گۓ

جبران ناصر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انسانی حقوق کے لیۓآواز اٹھانے کے لیۓ وہ مشہور ہیں اور ان کو ان کے چاہنے والے مختلف پلیٹ فارم پر عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ تقریر کرتے ہوۓ اور ٹی وی پروگرامز میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوۓ تو ہم سب نے اکثر و بیشتر دیکھا ہی ہو گا

مگر اس بار جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دسمبر کا مہینہ پاکستان میں شیدیوں کا سیزن ہوتا ہے تو اس کی لپیٹ میں آنے سے جبران ناصر بھی نہ رہ سکے اور انہوں نے بھی معروف اداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی کے موقعے پر ایسا ڈانس کر ڈالا جس کو دیکھ کر جبران ناصر کے چاہنے والے حیران ہوۓ بنا نہ رہ سکے اور بے ساختہ ان کے اس ٹیلنٹ پر داد دیۓ بنا نہ رہ سکے

عام طور پر سب لوگوں کا یہ خیال تھا کہ جبران ناطر ایک خشک مزاج اور انتہائی کرخت شخصیت کے مالک ہیں اور ان کا فنون لطیفہ اور ڈانس جیسی صنف سے تو دور کا بھی واسطہ نہیں ہو گا یہی وجہ ہے جب انہوں نے جبران ناصر کو منشا پاشا کے ساتھ مقابلے پر رقص کرتے دیکھا تو ان کی تعریف کیۓ بنا نہ رہ سکے

کچھ لوگوں نے تو ان کا یہ بہترین رقص دیکھ کر بے ساختہ مشورہ دے ڈالا کہ ان کو اس کام کو باقاعدہ طور پر پروفیشن کے طور پر اپنا لینا چاہیۓ

جب کہ اب بھی کچھ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود بھی اس بات کو قبول کرنے کے لیۓ تیار نہیں ہیں کہ اتنا بہترین ڈانس کرنے والا کوئی اور نہیں جبران ناصر ہی ہیں

ہر دلعزیز جبران ناصر کے چاہنے والوں کے لیۓ یہ ایک اچھا موقع تھا کہ وہ اس شخصیت کو ایک نۓ روپ میں دیکھ سکیں جو کہ ان کے حق کے لیۓ آواز اٹھاتے ہی نظر آتا ہے اپنی ذاتی زندگی میں تمام جوانوں کی طرح خوش بھی ہوتا ہے ہنستا مسکراتا بھی ہے اور یہاں تک کہ رقص بھی کرتا ہے

جبران ناصر کی شخصیت کا یہ نیا روپ دیکھ کر ان کے چاہنے ولاے یہ امید لگا بیٹھے ہیں کہ ان کی ہیرو جیسی شخصیت اب کبھی نہ کبھی اسکرین پر اپنے رقص کے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جلوے دکھاتے بھی ضرور نظر آئیں گے اور اس میدان میں بھی سب کی برلتی بند کر کے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ ڈالیں گے