کراچی: حسینہ نے اعتماد کی حد کر دی ایک دن پہلے چوڑیاں چوری کیں، اگلے دن بیچنے آگئيں

عام طور پر چور کا ذکر آتے ہی انسان کے ذہن میں ایک برے سے حلیے والے انسان کا خیال آتا ہے جو کہ اپنے ظاہری رکھ رکھاؤ کے حساب سے بھی کسی طرح ایک قابل اعتماد انسان نہیں لگتا مگر اس چور کو دیکھ کر تو سب کے خیالات پر پانی پھر گیا

تفصیلات کے مطابق طارق روڈ کے ایک سنار کی دکان میں ایک خوش پوش حلیۓ والی خاتون آئیں اور انہوں نے دکاندار سے سونے کی چوڑیاں دکھانے کا مطالبہ کیا اور اس کے بعد نظر بچا کر چوڑيوں کا ایک سیٹ چوڑی کر لیا اس عورت کی اس حرکت سے دکاندار تو لاعلم رہا مگر سی سی ٹی وی کیمرے نے تمام مناظر کو فلم بند کر لیا

سوشل میڈیا کے اس دور میں اس عورت کی چوری کی ویڈیو تمام سناروں کے گروپ میں شئير کر دی گئی تاکہ تمام سنار اس عورت سے محفوظ رہ سکیں اس عورت کی بہادری اور خود اعتمادی کی انتہا یہ تھی کہ اگلے دن وہ عورت وہی چوڑیاں لے کر طارق روڈ ہی کے ایک اور سنار کے  پاس جا پہنچی

مگر اس سنار نے اس عورت کی ویڈیو پہلے ہی دیکھ رکھی تھی لہذا جب وہ عورت چوڑياں بیچنے کے لیۓ آئي تو اس سنار نے اس کو روک   کر اس کی ویڈيو بنا ڈالی

اس موقع پر اس لڑکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے یہ واردات پہلی بار کی ہے اور اس کا مقصد اس کی فیس پے کرنا تھا جس  کی وجہ سے اس نے یہ چوڑیاں چوری کی تھیں اور چوری کی چوڑیاں بیچنے کے لیۓ فورا ہی بیچنے کے لیۓ آپہنچی مگر اس موقع پن تفتیش کرنے والے افراد کا یہ بھی گمان تھا کہ یہ لڑکی کسی قسم کے نشے کی عادی ہے جس کے سبب اس کو چوری جیسا کام کرنا پڑا

ماڈرن نظر آنے والی یہ لڑکی اور اس کی سامنے آنے والی ویڈیو تمام افراد کے لیۓ ایک سبق ہے جو بظاہر نظر آنے والی لڑکیوں کے حلیے کو دیکھ کر ان پر اعتماد کر بیٹھتے ہیں اور اس کے بدلے میں بڑے نقصان اٹھا بیٹھتے ہیں

اس لڑکی کو تفتیشی اداروں نے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات کا پپتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں یہ لڑکی اکیلے ہی ملوث ہے یا پھر یہ کوئی گروہ ہے جو ایسی خوش پوش لڑکیوں کو آلہ کار بنا کر اس طرح کی وارداتیں کروا رہے ہیں