خواجہ سرا جسم فروشی کا کاروبار کیسے کرتے ہیں پوشیدہ کیمروں سے ہونے والی ریکارڈنگ نے مکروہ دھندے کے سب بھید کھول دیۓ

خواجہ سرا سے مراد معاشرے کا وہ طبقہ ہے جن کو عام طور پر لوگ بہت نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں جن کو اپنی روزی کے لیۓ نوکری دینے کو کوئی بھی تیار نہیں ہوتا ہے جن کو دیکھتے ہی سب کے ماتھے پر شکنوں کا جال سا بچھ جاتا ہے اور جن کے لیۓ معاشرے کی جانب سے صرف دھتکار اور ملامت ہوتی ہے

مجبورا ان لوگوں کو ناچ گانے کو بطور پیشہ اپنانا پڑتا ہے اور یہ لوگ اپنا پیٹ پالنے کے لیۓ یا تو بھیک مانگ کر گزارا کرتے ہیں یا پھر لوگوں کی خوشیوں کے موقعے پر ناچ گا کر چند پیسے کما لیتےہیں اس کے باوجود ان کے ساتھ بحیثیت انسان بھی کوئی بھی برابری کا سلوک کرنے کے لیۓ تیار نہیں ہوتا ہے

مگر ان لوگوں کو کچھ لوگ جسم فروشی کے مکروہ دھندے کے لیۓ ضرور استعمال کرتے ہیں معاشرے کے یہ عزت دار لوگ رات کی تاریکی میں اپنے جسم کی بھوک مثانے کےلیۓ ان ہی خواجہ سراؤں کے ساتھ منہ کالا کرنے کے لیۓ تیار ہو جاتے ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور شاہ نور اسٹوڈیو کے چوک کے سامنے والے مکینوں کی پے در پے شکایات کے بعد نجی ٹی وی کے نمائندوں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ خفیہ ریکارڈنگ کر کے ان لوگوں کا سراغ لگائیں گے جو اس چوک پر جسم فروشی کےگھناونے کاروبار میں ملوث ہیں

 

خفیہ ریکارڈنگ کے نتیجے میں یہ ہو شربا انکشاف ہوۓ کہ دن کے اجالوں میں معاشرے میں باعزت نظر آنے والے شرفا رات کی تاریکی میں اپنی ہوس کو مٹانے کے لیے معاشرے کے ان لوگوں کا استعمال کرتے ہیں جن کو وہ دن کی روشنی میں دھتکارتے ہیں اور ان مجبوروں کی قیمت لگا کرصرف پانچ سو روپے کے عوض ان سے ایک رات کا سودا کرتےہیں

عام طور پر خواجہ سراؤں کو ہوس کی آگ بچھانے والوں کا تعلق وہاں کھڑے ہوۓ ٹرکوں کے ڈرائیور ہوتے ہیں جو کہ عام طور پر لونڈے بازی کے شوقین ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی ہوس کی تسکین ان خواجہ سراؤں سے ہو جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کا یہ ٹھکرایا ہوا طبقہ خواجہ سرا دن کے اجالے میں کسی کے سامنے اپنی عزت کے لٹ جانے کا واویلا بھی نہیں کر سکتے

اس حوالے سے خواجہ سراؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے معاشرے میں باعزت روزگار کے حصول کی ہر ممکن کوشش کر کے دیکھ لیا ہے مگر معاشرہ خواجہ سرا کو کوئی با عزت روزگار اپنانے نہیں دیتا ہے اور ہمیشہ اس سے جسم فروشی کا کام ہی لینا چاہتا ہے جس کے سبب انہوں نے مجبورا اس پیشے کا انتخاب کیا ہے