لاہورمیں پیپلز پارٹی کے رہنماکی چھ شادیوں کی خوفناک سزا سوتیلے بیٹوں نے ماں اور بہنوں کے ساتھ قبرستان میں ایسا کیا کر دیا کہ سب کانپ اٹھے

قبرستان وہ جگہ ہوتی ہے جہاں بڑے سے بڑا گناہ گار بھی ایک بار تو ضرور پوری جان سے کانپ جاتا ہے اور قبر میں مردوں کو دیکھ کر انسان کو نہ صرف اپنی موت یاد آجاتی ہے بلکہ وہ بے ساختہ اپنے گناہوں کو یاد کر کے توبہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے

مگر اس دنیا میں کچھ ایسے شیطان صفت اور پتھر دل انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس قبرستان جیسے جگہ پر بھی گناہوں سے توبہ کرنے کےبجاۓ مزید گناہ کر بیٹھتے ہیں ایسے ہی کچھ لوگوں کا ذکر اج کل خبروں میں چل رہا ہے جنہوں نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں اپنے باپ کی قبر پر آئی ہوئیں اپنی سوتیلی ماں اور دو بہنوں کو انتہائي سفاکی اور بے رحمی سے گولیاں مار کر ہلاک کر دالا

تفصیلات کے مطابق ملزم عامر ،حیدر اور سجاول نے نے اپنے باپ کی قبر کے قریب اپنی سوتیلی بہنوں کو مار ڈالا ملزم کا باپ اصغر عرف بلو حالیہ الیکشن مین پی پی 147 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے ایا دو نہیں بلکہ چھ شادیاں کر رکھی تھیں اور ان کو پندرہ روز قبل شیخوپورہ میں قتل کیا گیا تھا جس کے الزام میں ان کی دو بیویاں پہلے ہی پولیس کی تحویل میں تھیں

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک اصغر عوف بلو کا قتل بھی خاندانی دشمینی اور جھگڑے کا شاخسانہ ہے اور قبرستان میں ہونے والے ماں بیٹیوں کے قتل کے تانے بانے بھی اسی خاندانی دشمنی تک جا پہنچتے ہیں پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹوں او جانچ کے لیۓ بھجوا دیا ہے

ابھی تک اس بہیمانہ قتل کے حوالے سے کسی قسم کی گرفتاری سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت چالیس سالہ نائلہ ، دس سالہ سعدیہ بارہ سالہ روبینہ کے طور پر کی گئی ہے جب کہ چودہ سالہ انعم اس فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئی ہے

ملک اصغر نے اپنی ساری جائیداد اپنی اس بیوی نائلہ اور اس کی بٹیوں کے نام پر کر رکھی تھی جس پر اس کے باقی چودہ بچوں اور پانچ بیویوں کو شدید اعتراض تھا اسی سبب ملک اصغر کو اس کی دو بیویوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا اور اب مرحوم کے بیٹوں نے ان ماں بیٹیوں کو باپ کی قبر پر لا کر ہلاک کر ڈالا ہے