چار ایکڑ زمین کی بھوک نے بھائي کو وحشی درندہ بنا ڈالا ، سگی ماں اور چھوٹی بہن کو مار کر لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا

انسان کی فطرت میں اللہ تعالی نے جن رشتوں کی محبت کو اس کے اندر ڈال دیا ہوتا ہے اس میں خونی رشتوں کی محبت سب سے پہلے آتی ہے جب ایک ماں کی کوکھ میں اس کی اولاد پروان چڑھتی ہے تو تمام تر تکلیفوں کے باوجود وہ ماں اپنے بچے سے محبت کرتی ہے اسی طرح بچوں کے دل میں بھی ماں کی محبت ایک فطری عمل ہے

مگر بعض اوقات کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی لالچ انسان کو سگے رشتوں سے محبت کو نفرت میں  تبدیل کر دیتا ہے ایسا انسان عام طور پر تین ز کے سبب کرتا ہے جن میں زر ، زن ،اور زمین شامل ہیں ان تینوں کی محبت کے سبب انسان کے اندر سے فطری محبتوں کا اثر ختم ہو جاتا ہے اور وہ انسان کے بجاۓ ایک حیوان میں تبدیل ہو جاتا ہے

ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے ایک مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب ایک بیٹے نے صرف چار ایکڑ زمین اور چند لاکھ روپوں کی خاطر اپنی سگی ماں اور چھوٹی بہن کو بے رحمی سے مار ڈالا

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گھر میں سے ماں بیٹی کی لاشیں دریاقت ہوئی ہیں جن کو ڈکیتی کی نیت سے آۓ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے بعد بے رحمی سے قتل کر ڈالا دونوں ماں بیٹی کو چھریوں کے بے رحمانہ وار کر کے بری طرح قتل کیا کیا تھا جس پر پولیس نے ان کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

پولیس نے ابتدائی تحقیق میں یہ پتہ چلا کہ جب ڈاکو مال و دولت لوٹ رہے تھے تو اس کے بعد ان کو کیا ضرورت تھی کہ وہ ماں بیٹی کو بے رحمی سے قتل کرتے ہوۓ ان کی لاشوں کے اس طرح ٹگڑے کر ڈالے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گۓ

اس موقعے پر جب پولیس نے ان کے واحد وارث یعنی ان کے بیٹے کو شامل تفتیش کیا تو ان پر یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ اس ماں بیٹی کو مارنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سگا بیٹا اور بھائي تھا جس نے بہن کے حصے کے چار ایکڑ اور بنک میں موجود چند لاکھ روپوں کےحصرل کی خاطر پہلے تو رات کے اندھیرے میں بہن کے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر بیس کے قریب وار کر کے ہلاک کر ڈالا اور اس کے بعد اپنی سگی ماں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا اور اس کے بعد ڈکیتی کا رنگ دیتے ہوۓ خود ہی مدعی بن بیٹھا

اب اپنی ماں اور بہن کو بے رحمی سے مارنے والا پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس اس حوالے سے اس سے تفتیش کر رہی ہے امید ہے کہ اس قاتل کو عبرت ناک سزا مل سکے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسا ظلم نہ کر سکے