قیامت سے قبل قیامت ،اپنی سگی ماں کو قتل کرنے کے بعد اس کا خون پی جانے والے نوجوان نے ایسا کیوں کر ڈالا حقائق ایسے کہ سب کانپ جائیں

انسان کا تعلق کسی بھی مزہب یا معاشرت سے ہو مگر ہر معاشرے کے اندر ماں کو بے حد عزت اور تکریم حاصل ہے کیوں کہ یہ ماں ہی ہوتی ہے جو کسی بھی انسان کے اس دنیا میں آنے کا وسیلہ بنتی ہے اور یہ ماں ہی ہوتی ہے جو اولاد کو اس وقت میں اپناتی ہے پالتی پوستی ہے جب کہ وہ کسی دوسرے کی مدد کا محتاج ہوتا ہے

یہ ماں ہی ہوتی ہے جس کی گود انسان کی سب سے پہلی درسگاہ ہوتی ہے جس کی انگلی تھام کر بچہ اپنا پہلا قدم اٹھاتا ہے اور کامیابیوں کے زینے طے کرنے سیکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام مین ماں کے قدموں تلے جنت کو قرار دیا گیا ہے اور دنیا کے دیگر مزاہب بھی ماں کی عزت اور مروتبے کو تسلیم کرتے ہیں

انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق ہندوستان کی ریاستچتس گڑھ میں ستائیس سالہ دلیپ نے نہ صرف اپنی ماں کو قتل کر ڈالا بلکہ اس نے اپنی بوڑھی ماں کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے اور اس کے جسم سے نکلنے والے خون کو بھی پی ڈالا

تفصیلات کے مطابق واقعہ کی عینی شاہد ایک عورت سمرن یادیو کا یہ کہنا ہے کہ راستے سے گزرتے ہوۓ اس نے دلیپ کے گھر سے عحیب و غریب آوازیں سنیں ج پر اس نے کھڑکی سے جب اندر جھانکا تو اس کی آنکھوں نے حیرت انگیز منظر دیکھا کہ دلیپ اپنی مان کی گردن پر کلہاڑی سے وار کر کے اس کو جدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا

جب کہ اس وقت اس کی ماں زندہ تھی ماں کی گردن سے نکلتے ہوے خون کو دلیپ چلو بھر بھر کر پی رہا تھا اس کے بعد اس نے مان کا سر اس کے جسم سے علیحد کر ڈالا اور اس کے جسم کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر ڈالے اور ان کو جلتی آگ میں جال کر جلا ڈالا

اس عورت کا یہ کہنا تھا کہ اس واقعے کو دیکھ کر وہ بری طرح خوفزدہ ہو گئی اور اپنے گھر چلی گئی جہاں پر تین دن بعد اس نے اپنے داماد کو اس سارے واقعے سے مطلع کیا جس نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے جب دلیپ کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں اس کو انسانی اعضا کے ٹکڑے اور جلے ہوۓ اعضا بھی ملے

اس کے علاوہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دلیپ کے گھر سے تانترک کے حوالے سے مواد بھی ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دلیپ جادو ٹونے میں بھی ملوث تھا جب کہ پڑوسیوں کا یہ کہنا تھا کہ دلیپ اور اس کی ماں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور دلیپ اپنی ماں کو اپنی شادی کی ناکامی کا سبب بھی سمجھتا تھا

تاہم دلیپ فرار ہے اومر پولیس اس کی گرفتاری کے لیۓ چھاپے مار رہی ہے اور گرفتار کی کوشش کر رہی ہے تاہم اب تک یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ہے