مشہور ماڈل متھیرا کی گاڑی کا دبئی میں خوفناک ایکسیڈنٹ ،متھیرا کی جان کس نے بچائی جان کر آپ بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں

مشہور ماڈل متھیرا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اپنی بے باک ماڈلنگ اور اداکاری کے سبب ہمیشہ اس سے جڑی ہر تصویر اور خبر دیکھنے والوں کے لیۓ اہمیت کی حامل ہوتی ہے   جس پر کچھ لوگون کو اعتراض ہوتا ہے تو کچھ لوگ اس کی تعریف بھی کرتے ہیں

حالیہ دنوں میں متھیرا کسی ماڈلنگ کے پروجیکٹ کے سلسلے میں دبئی میں مصروف تھیں مگر ان کے چاہنے والوں کو اس وقت زور کا جھٹکا لگا جب اس بار متھیرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جو تصویر شئیر کی اس میں کوئی بولڈ منظر کے بجاۓ گلے میں کالر لگاۓ سادہ سے حلیۓمیں نظر آئيں

جو لوگ اس بات کے منتظر تھے کہ متھیرا ان کو نۓ سال کی مبارکباد کسی بہت ہی دلکش انداز میں دیں گی ان کے لیۓ یہ خبر کافی افسوسناک تھی کہ متھیرا اور ان کی دوست سارہ کی گاڑی کو دو ٹرکوں نے بری طرح ٹکر ماری جس کے سبب ان کی گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی

البتہ متھیرا اور ان کی دوست سارہ گاڑی میں موجود ائیر بیگ کے سبب کسی جان لیوا نقصان سے بچ گئيں مگر اس کے باوجود اندرونی چوٹوں کے سبب متھیرا کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹیں آئی ہیں مگر شکر ہے کہ کسی بڑے نقصان سے بچ گئیں

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں متھیرا نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کی دوست اللہ کے فضل سے محفوظ ہیں اور دشمن کی بددعائيں اور بری نظروں سے ان کو ان کے اللہ نے محفوظ رکھا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی دوست سارہ ایک ایسا نگینہ ہے جس کی جتنی بھی قدر کی جاۓ کم ہے جس نے اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا اور ان کا خیال رکھا اس کے ساتھ ساتھ انہوں  نے اپنے چاہنے والوں کو بھی نۓ سال کی شروعات پر فراموش نہیں کیا اور ان کو دل کی گہرائيوں سے نۓ سال کی مبارکباد دے ڈالی

متھیرا ایک بہادر انسان ہیں اور ان کے لیۓ سب کے دل میں نیک خاہشات ہیں اللہ تعالی نے ان کو جس طرح اس حادثے میں محفوظ رکھا ہے اسی طرح ان کو جلد از جلد صحت یاب بھی کرۓ آمین