مشہور ماڈل متھیرا نے پہلی بار اپنی طلاق اور ابارشن کے بارے میں ایسے حقائق سے پردہ ہٹا دیا جن کو جان کر سب ہی افسردہ ہو جائيں

متھییرا کا شمار پاکستان شو بز کی ان بولڈ ماڈلز میں ہوتا ہے جو کہ اپنی اداؤں اور بولڈ شوٹس کے سبب خبروں کی زد میں رہنے کی عادی ہیں انہیں لوگوں کو حیران کرنے کی نہ صرف عادت ہے بلکہ انہیں لوگوں کو حیران کر کے مزہ آتا ہے یہی سبب ہے کہ ان کے بارے میں مثبت خبریں کم ہی سامنے آتی ہیں لوگ ان کے بارے میں یہ سوچ کر بیٹھے ہیں کہ جو کچھ بھی ایک عام لڑکی نہیں کر سکتی وہ متھیرا کرۓ گی

سال2014 میں متھیرا نے اس بات کا انکشاف کر کے سب کے دلوں پر بجلی گرا دی تھی کہ وہ گوشتہ ایک سال سے شادی شدہ ہیں اور اپنے شوہر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق شو بز سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ پاکستانی ہیں اس کے بعد انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک پنجابی راک اسٹار فلنٹ سے شادی کر لی ہے اس کے بعد اس شوہر سے ان کا ایک بیٹا بھی ہوا

متھیرا جیسی اداکارہ سے یہ امید کم ہی لوگوں کو تھی کہ وہ اتنی جلدی نہ صرف شادی کر لیں گی بلکہ ماں بھی بن جائیں گی مگر متھیرا نے لوگوں کی اس سوچ کو غلط ثابت کیا اور اپنے اس عمل سے یہ ثبوت پیش کیا کہ ایک بولڈ متھیرا کے پیچھے ایک نازک دل رکھنے والی لڑکی پوشیدہ ہے

اس کے بعد اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اس سال کے آغاز میں متھیرا نے اپنی شادی کے ختم ہونے کا اعلان کیا جس سے نے لوگوں کو متھیرا کی شادی کی خبر کی طرح حیرت میں مبتلا کر دیا مگر جس طرح متھیرا نے اپنی شادی شدہ زندگی کو شو بز سے علیحدہ رکھا اسی طرح اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بھی انہوں نے خاموشی ہی سادھ لی

مگر ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے بلاآخر خاموشی توڑی اور اپنے شوہر اور اپنی شادی شدہ زندگی سے جڑے سوالا ت کا کھل کر جواب دیا اس انٹرویو میں متھیرا ایک بالکل مختلف لڑکی نظر آئیں جس کو ہم سب اسکرین پر بولڈ فوٹو شوٹس میں دیکھتےہیں وہ ایک پیار کرنے والی بیوی کے روپ میں نظر آئیں جو اپنی محبت کی ناکامی کا ذمہ دار صرف اپنے شوہر کو نہیں گردانتی

جن کا ماننا ہے کہ وہ آج بھی اپنے سابقہ شوہر کے لیۓ نیک جزبات رکھتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی شادی شدہ زںدگی میں ہونے والے ابارشن کا ذکر کرتے ہوۓ روہانسی ہونے والی متھیرا ایک ایسی ماں کے روپ میں نظر آئیں جسے اپنی کوکھ کے اجڑنے کا آج بھی دکھ ہے

متھیرا کے اس انٹرویو نے یہ ثابت کر دیا کہ

ہنستی ہوئي آنکھوں میں بھی غم پلتے ہیں

کون مگر جھانکے اتنی گہرائی میں

متھیرا کا یہ انٹرویو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ مشرقی لڑکی کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو گھر بنانے کی خواہش اس کے خمیر کا حصہ ہوتی ہے اور ایک ماں کبھی بھی اپنے بچوں کی محبت سے جدا نہیں ہو سکتی