کیا اداکارہ میرا ایک بار پھر شادی کر رہی ہیں ؟ اس بار ان کا انتخاب کون، جانیۓ

مشہور اداکارہ میرا اگرچے آج کل فلموں میں تو کم ہی نظر آتی ہیں مگر سوشل میڈیا کے ذریعے کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتتا کہ فلموں میں کام نہ کرنے کے باوجود ان کی شہرت مین کسی قسم کی کمی نہیں ائی ہے اور لوگ اب بھی میرا کے بارے میں جاننےکے لیۓ بے تاب رہتے ہیں

میرا کی شادی ایک ایسا مسلہ ہے جو ہر خاص و عام کے درمیان میرا کا نام سامنے آتے ہی زیر بحث ہوتا ہے اب تو میرا عدالت سے بھی اس بات کا سرٹیفیکیٹ لے چکی ہیں کہ ان کا ان کے سابقہ شوہر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ کسی سے بھی شادی کر سکتی ہیں مگر اب تک میرا کی نگاہ انتخاب کسی بھی امیدوار پر نہیں ٹہر سکی ہے

مگر حالیہ دنوں میں دبئی میں میرا جی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں میرا جی برانڈ اسپلیش کے مالک ڑضا بیگ کے ساتھ نظر آرہی ہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس برانڈ نے میرا جی کا انتخاب اپنے برانڈ ایمبسٹر کے طور پر کر لیا ہے اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جاۓ گا

مگر اس حوالے سے میرا جی کی رضا بیگ کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر ان کے اور رضا بیگ کے تعلق کو کسی بھی طرح آفیشل تعلق ظاہر نہیں کر رہے اور تصاویر میں نظر آنے والی ان کی بے تکلفی کچھ اور ہی کہانی سناتی نظر آرہی ہے

کچھ لوگوں نے میرا جی کے بارے مین کچھ نازیبا تبصرے بھی کر ڈالے اور کہہ دیا کہ میرا جی ہمیشہ اپنی خوبصورتی کی بنا پر امیر آدمی ڈھونڈ ہی لیتی ہیں

جب کہ کچھ پرستاروں نے میرا جی کے ایک طویل عرصے کے بعد منظر عام پر آنے پر خوشی کا اظہار بھی کر ڈالا

اب اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرۓ گا کہ کیا میرا جی کو رضا بیگ کی شکل میں اپنا آئیڈیل مل گیا ہے یا پھر ابھی میرا جی کی تلاش کا سفر ختم نہیں ہوا اور ان کو اپنے معیار کے مطابق جیون ساتھی نہیں مل سکا