کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ بیوی شوہر سے قد میں چھوٹی ہو، سائنسدانوں نے جدید تحقیقات کی روشنی میں انوکھی وجوہات بیان کر دیں

کامیاب ازدواجی زندگی ہر شادی شدہ جوڑے کا خواب ہوتا ہے ہر میاں بیوی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی شدہ زندگی خوشگوار کامیاب گزرے اس کے لیۓ بڑی بوڑھیاں اپن تجربات کی روشنی میں رہنمائی فراہم کرتی رہتی ہیں مگر اب مغربی سائنسدانوں نے بھی اس حوالے سے ریسرچ کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان عوامل کا پتہ لگایا جا سکے جس کے سبب شادی شدہ جوڑوں کی زندگی کامیاب ہو سکے

معروف ماہر معاشیات اور بیالوجسٹ کٹی سوہن جن کا تعلق سیول سے ہے نے ایک ریسرچ کی جس میں انہوں نے 7850 عورتوں پر ریسرچ کی ہے اور ان کا یہ کہنا ہے کہ عورتوں کی ازدواجی خوشی کا تعلق براہ راست ان کے شوہروں کے قد سے ہوتا ہے اس حوالے سے انہوں نے درج ذیل وجوہات بیان کی ہیں

شوہر کے لمبے ہونے سے عورت کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے

کٹی سوہن کا یہ کہنا ہے کہ عام طور پر شادی کے لیۓ عورتیں طویل قامت شوہروں کا انتخاب کرتی ہین اس کی سب سے بنیادی وجہ یہ ہے کہ طویل قامت مرد کی موجودگی میں ایک جانب تو ان کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے دوسرا ان کے نسوانی جزبات کی بھی تسکین ہوتی ہے

جب اس حوالے سے خواتین سے سوال کیا گیا کہ خوشگوار زندگی کے لیۓ مرد کے دل سے زیادہ اس کے قد کی اہمیت کیوں زیادہ ہوتی ہے تو خواتین کا کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب لگتا ہے کہ گردن جھکا کر مرد کی آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ اس سے اظہار محبت کیا جاۓ دوسرا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرد کو بانہوں میں لینے کے بجاۓ مرد کی بانہوں میں چھپنے کا احساس زیادہ خوشگوار ہوتا ہے

لمبے قد والا آدمی زیادہ اسمارٹ اور جازب نظر ہوتا ہے

سائنسدانوں نے حدید تحقیقات کے نتیجے میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اسمارٹ آدمی چھوٹے قد کے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین اور کامیاب ہوتے ہیں مگر اس بات کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ چھوٹے قد والے افراد کامیاب نہیں ہوتے مگر اوسط جائزے کے مطابق کامیابی کی شرح لمبے قد کے مردوں کی زیادہ ہوتی ہےاسی سبب عورتین لمبے قد والے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں

لمبے قد والے افراد کی آمدنی چھوٹے قد والے افراد سے زیادہ ہوتی ہے

جدید سائنسی تحقیق کے مطابق اگر آدمی کا قد چھ فٹ تک ہو تو اس کی سالانہ آمدنی ساڑھے پانچ فٹ قد والے آدمی کے مقابلے میں دو سے ڈھائی فی صد تک زیادہ ہو سکتی ہے یہی سبب ہے کہ عورتیں ایسے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں جو کہ آمدنی کے حساب سے زیادہ کما سکتا ہو

لمبے قد والے آدمی کا معاشرے میں مقام بلند ہوتا ہے

لمبے قد والا آدمی زیادہ پر اعتماد ہوتا ہے اسی سبب معاشرے میں بھی اس کو ایک بہتر مقام حاصل ہوتا ہے اور زندگی کے کئی معاملات میۂ اپنے قد کی بنیاد پر وہ اپنا مافی الضمیر زیادہ بہتر طریقے سے بیان کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اس کے معاشرتی رتبے میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ عورتوں کا پسندیدہ بن جاتا ہے

میاں بیوی کے قد کے درمیان آئیڈیل فرق کتنا ہونا چاہیۓ

تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے قد کے درمیان کم از کم ایک اعشاریہ نو درجے کا فرق ہونا ضروری ہے جس سے ان کے درمیان ہم آہنگی اور گرم جوشی میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ زیادہ خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں

سائنسدانوں کی اس تحقیق نے بہت ساری چھوٹے قد کی خواتین کو خوش کر دیا ہے جو کہ ایسے جیون ساتھی کی بہترین چوائس بن سکتی ہیں جو کہ طویل قامت ہوتے ہیں