تین ماہ تک آشنا کی لاش کا پلاؤ بنا کر لوگوں کو کھلانے والی عورت گرفتار، قتل کی ایسی وجہ سامنے آگئی کہ سب حیران رہ گۓ

انسانی ذات کے بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جاتا اللہ تعالی نے انسان کی فطرت میں جزبات کا ایسا مجموعہ رکھا ہے کہ جن کے زیر اثر وہ ایسے ایسے محیر العقول کارنامے بھی انجام دے ڈالتا ہے جس کو بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا محبت کا یہی جنون تھا کل فرحاد نے شیریں کے لیۓ دودھ کی نہر تک کھود ڈالی

ایسی ہی ایک محبت کی کہانی بی بی سی کے مطابق  متحدہ عرب امارات میں بھی سامنے آئی ہے جہاں مراکو سے تعلق رکھنے ایک تیس سالہ عورت کو پولیس نے اس کے آشنا کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا یہ عورت اپنے اس آشنا کے ساتھ سات سال سے عمان کے بارڈر پر العین نامی گاؤں میں رہائش پزیر تھی

مگر گزشتہ تین ماہ سے وہ آدمی غائب تھا اور اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا اس عورت  سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے اسے گھر سے نکال دیا تھا اور وہ بھی یہ نہیں جانتی کہ وہ کہاں ہے مگر اس آدمی کے بھائی کو اس  مراکو عورت کے گھر کے بلینڈر سے ایک انسانی دانت ملا

یہ دانت جب پولیس کے حوالے کیا گیا تو پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے اس بات کا سراغ لگایا کہ یہ دانت اسی غائب ہونے والے آدمی کا ہے لہذا شبہ کی بنیاد پر جب اس عورت سے مذید تفتیش  کی گئی تو اس عورت نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس نے اپنے آشنا کو قتل کر ڈالا ہے

مگر اس نے اس بات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ اس نے یہ قتل کس طرح کیا لاش کے بارے میں دریافت کرنے پر اس عورت کا یہ کہنا تھا کہ اس نے لاش کے گوشت کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اس کا پلاؤ اور شوربہ بنا کر اردگرد رہنے والے پاکستانیوں کو کھلا دیا

قتل کی وجہ بتاتے ہوۓ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آدمی اس کی سات سالہ رفاقت کے بعد اب مراکو میں کسی اور عورت سے شادی کرنے کا خواہشمند تھا جو اس کے لیۓ ناقابل برداشت تھا اسی وجہ سے اس نے اس آدمی کو قتل کر ڈالا

پولیس نے اس عورت کو اپنی تحویل مین لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور اس عورت کے نفسیاتی معائنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے تاکہ اس بات کا سراغ لگایا جا سکے کہ کن وجوہات کی بنیاد پر اس نے قتل کی  یہ بہیمانہ واردات کی