بادام کھائیں اور سو جائیں ، جدید تحقیقات کی روشنی میں موٹاپے کا علاج دریافت

موٹاپا عام طور پر کسی بھی معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ایک جانب تو اس کے شکار افراد کا ظاہر بری طرح متاثر ہوتا ہے اور اندرونی طور پر بھی اس کے شکار افراد کا کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام فرد کے مقابلے میں کئي گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے موٹے افراد شگر ، بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج میں زیادہ جلدی مبتلا ہو جاتےہیں اسی سبب موٹے افراد اسی بات کے خواہاں ہوتے ہیں کہ انہیں کچھ ایسے ٹوٹکے پتہ چل سکیں جن کے ذریعے وہ آسانی سے کم خرچ کر کے اس سے نجات حاصل کر سکیں

اسی حوالے سے سائنسدانوں نے طویل تحقیق کے بعد کچھ ایسی عام اور کم خرچ باتیں بتائی ہیں جن کے استعمال سے موٹے افراد آسانی سے اپنے موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتےہیں

سخت سردی کا مقابلہ کر کے موٹاپے کا تدارک ممکن

بظاہر یہ بات سننے میں بہت عجیب لگتی ہے مگر یہ حقیقت ہے اور سائنسدانوں نے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے کہ سردی میں کچھ دیر تک رہنے سے موٹاپے میں کمی میں مدد ملتی ہے سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سردی میں کپکپانا اتنا ہی موثر ہے جتنا ورزش کرکے انسان وزن کم کرتا ہے، کیونکہ دونوں سے توانائی کے حرارے (کیلوریز) جلتے ہیں۔ تحقیق میں سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ صرف 10 سے 15 منٹ تک کپکپانا اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا ایک گھنٹے تک ورزش کرنا۔

دن میں تین بار کے بجاۓ پانچ بار کھانا کھائیں

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کھانے کو کم کرنے سے وزن کو کم کیا جا سکتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے ایسٹ فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ کے معمول یعنی ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے ساتھ ساتھ اضافی 2 بار کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یعنی دو بار بہت پیٹ بھر کر کھانے کے بجاۓ تھوڑا تھوڑا کر کے پانچ ٹائم کھانے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ اس سے موٹاپے کے خطرے سے بھی بچا جا سکتا ہے

بادام کی مقررہ مقدار وزن میں نمایاں کمی کا سبب بنتی ہے

بادام کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ انتہائی لذیذ اور مفید پھل ہے مگر بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق باداموں کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے توند میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے جو کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 42 گرام باداموں کا استعمال موٹاپے سے تحفظ دے کر امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے

مقررہ وقت پر سوئیں اور وزن گھٹائیں

ہر انسانی جسم کو نیند کی ضرورت اس کے کام کے حساب سے مختلف ہوتی ہے مگر اب یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ کم سونے والے افراد زيادہ تیزی سے موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اس وجہ سے ایک بھرپور نیند بھی انسانی جسم کو موٹاپے سے دور رکھتی ہے اور وزن گھٹانے کا سبب بنتا ہے

زیادہ پروٹین والی غذا کا استعمال کریں

عام طور پر دیکھا یہ گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد اپنی غذا میں گوشت وغیرہ کا استعمال کم کر کے سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جب کہ جدید تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ زیادہ پروٹین والی غذا جیسے گوشت ، مچھلی انڈے وغیرہ کا زیادہ استعمال جسم میں چکنائی کو زيادہ جمع ہونے سے روکتا ہے اور انسان کی جمع شدہ چربی کو پگھلانے کا سبب بھی بنتا ہے

یہ تمام ایسے ٹوٹکے ہیں جنہوں نے ہمارے عام طرز زندگی کو یکسر غلط ثابت کر دیا ہے اور اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ہم اب تک موٹاپے سےنجات حاصل کرنے کےلیۓ غلط راستے پر چل رہے تھے