مری:نۓ سال کے آغاز کی تقریبات میں جوان عورت مردوں کے گھیرے میں پھنس گئی اس کے ساتھ ان مردوں نے ایسا کیا کر ڈالا جس نے سب کے سر شرم سے جھکا دیۓ

نۓ سال کے استقبال کے لیۓ دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں آتش بازی اور ہلہ گلہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے خوشی کے اس موقعے کا اہتمام دنیا بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی کیا جاتا ہے جہاں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں تاکہ نۓ سال کا آغاز یاد گار طریقے سے کیا جا سکے

اس موقعے پر کچھ من چلے ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں اور کچھ لوگ شراب نوشی بھی کر کے نۓ سال کا آغاز کرتے ہیں لوگوں کے ہجوم کے سبب عام طور پر لوگ اپنے خاندان کی عورتوں کو ایسے ہجوم بدتمیزی میں لے جانے سے گریز کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی بد مزگی نہ ہوسکے

اس سال نیو ائیر نائٹ  میں مری میں جشن کے دوران ایسی ہی ایک صورتحال کا سامنا ایک خاتون کو کرنا پڑا جو کہ مردوں کے ہجوم میں پھنس گئیں اور اس کے بعد ان کے ساتھ جو سلوک وہاں نۓ سال کے آغاز کرنے والے بدمست مردوں کے ہجوم نے کیا وہ کسی بھی طرح تعریف کے قابل نہیں ہے

اس عورت کو مال غنیمت کی طرح ہر ایک نے لوٹنے کی کوشش کی یہ سارے مناظر کسی من چلے نے اپنے موبائل سے ویڈیو بنا کر نہ صرف قید کر لیۓ بلکہ اس کو عبرت کے خیال سے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کر ڈالا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ ایک تنہا عورت کے ساتھ مردوں نے کیا سلوک کر ڈالا

اس واقعے کا سب سے زیادہ عبرت ناک پہلو یہ تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈيو پر اکثریتی افراد کا تبصرہ کرتے ہوۓ یہ کہنا تھا کہ غلطی مردوں کی نہیں ہے بلکہ اس عورت کی ہے جو نۓ سال کی تقریبات میں شرکت کے لیۓ اتنی سج سنور کر مردوں کے ہجوم میں کود پڑی تھی

جب کہ کچھ لوگوں نے بنت حوا سے یہ تک پوچھ لیا کہ اس ہجوم میں جانے کا مشورہ کس نے دیا تھا

کچھ لوگوں نے قرآن کا حوالہ بھی دے ڈالا کہ جب قرآن عورتوں کو سج دھج کر گھر سے نکلنے سے منع کرتا ہے تو اس عورت کو ایسا نہیں کرنا چاہیۓ تھا

ایسے لوگوں مین کچھ انصاف پسند لوگ بھی تھے جنہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس سامرے معاملے میں صرف عورت نہیں بلکہ مرد بھی ذمہ دار ہیں

مری میں اس طرح کی بدنظمی کی شکایت کوئی نئی بات نہیں ہے اسی سبب اب کافی لوگ اس جگہ جانے سے کترانے لگے ہیں یہ حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ جو لوگ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک تفریحی مقام کو بدنام کر رہے ہیں ان لوگوں کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوۓ مری میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں