شرمیلا فاروقی سیاست کے میدان میں جھنڈے گاڑنےکے بعد اب رقص کے میدان میں بھی سب سےآگے شوہر کے ساتھ رقص کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی جس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

شرمیلا فاروقی جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ان کا شمار پاکستان کے ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن کا گلیمر اور خوبصورتی اداکاراؤں والی ہے اسی وجہ سے ٹی وی اسکرین پر وہ جب بھی نظر آتی ہیں ناظرین صرف ان کو سنتے ہی نہیں بلکہ دیکھنے پر بھی توجہ دیتے ہیں

شرمیلا فاروقی کا سیاسی کیر ئير تنازعات سے پر رہا ایک جانب تو ان کے والد عثمان فاروقی جو کہ اسٹیل مل کے سابق چئیر مین بھی رہے ان کے خلاف مالی بے ضابطگیون کے کئی ایسے الزامات تھے جنہوں نے شرمیلا فاروقی کے سیاسی کیرئیر میں کبھی بھی ان کو تنہا نہیں چھوڑا

تین سال قبل شرمیلا فارو‍قی کی شادی ہشام ریاض سے ہوئی جس کے بعد شرمیلا فاروقی سیاست میں اتنی زیادہ ایکٹو نہ رہیں جس کے سبب ان کے چاہنے والے ان کو ٹی وی کی اسکرین پر دیکھنے سےمحروم ہو گۓ

حال ہی میں سوشل میڈیا پر شرمیلا فارو‍قی کی ایک نجی شادی کی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ نظر آئیں جہاں پر ہلہ گلہ کی دلدادہ شرمیلا فاروقی نے انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ نہ صرف حصہ لیا بلکہ اس تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ رقص کر کے اس تقریب مین چار چاند بھی لگا ڈالے

مشہور نغمہ دغا باز رے پر شرمیلا فاروقی نے ڈانسنگ فلور پر اپنے انداز سے ایسا سماں باندھ دیا جس کو دیکھ کر سب ہی متاثر ہو گۓ اس ڈانس کا سب سےخوبصورت پہلو یہ تھا کہ اگرچہ ان کے شوہر ڈانس کے میدان میں نو آموز تھے پھر بھی انہوں نے اپنے تئیں بھرپور ساتھ دیا

 

شرمیلا فاروقی جو کہ شادی کے تین سالوں بعد بھی انتہائی خوبصورت اور اسمارٹ نظر آرہی تھیں اور ہونے والا بچہ بھی ان کی خوبصورتی اور دلکشی مین کمی کرنے کے بجاۓ مذید اضافے کا سبب بن گیا

ان کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بے ساختہ شرمیلا کو یہ مشورہ دے ڈالا کہ جس طرح سیاسی کیرئیر کے آغاز سے قبل شرمیلا اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھیں تو ان کو چاہیۓ کہ ایک بار پھر شو بز کے شعبے میں آجائیں

لوگ ان کی خوبصورتی اور ان کی رقص کی صلاحیتون کو بڑی اور چھوٹی اسکرین پر دیکھنے کے خواہاں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمیلا فاروقی اپنے چاہنے والوں کی اس خواہش کی تکمیل کے لیۓ کیا کرتی ہیں