چودہ فروری کے دن کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے کے نام سے محبت کرنے والوں کے نام سے گزارا جاتاہے اس دن کو پیار کرنے والے ایک دوسرے کو پھولوں کا اور محبتوں کے تحائف پیش کرتے ہیں مگر اس سال ملک کی مختلف یونی ورسٹیز کے اندر اس دن کو ویلنٹائں ڈےکے بجاۓ بہنو کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے
اس اعلان نے ایک جانب تو پیار کرنے والوں کےدلوں پر چھریاں چلا ڈالیں تو دوسری جانب لڑکوں کے ویلنٹائں ڈے پر دیۓ جانے والے لال پھولوں اور چاکلیٹوں کے تحفوں کی پلاننگ کو بھی حجاب اور عباۓ میں بدل ڈالا
اب لڑکے اپنی بچی یا بے بی کو بہن جی کہہ کر پھولوں کے بجاۓ ویلنٹائن ڈے والے دن حجاب پیش کریں گے یہ بات آج کل سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے اس سے ہمارے شو بز کے لوگ بھی محفوظ نہ رہ سکے اور مشہور اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایسا تبصرہ کر ڈالا جس کے بعد پورا سوشل میڈیا دیوانہ ہو گیا
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے بارے میں ایک ادھورا جملہ لکھا اور اس کے بعد انہوں نے ساری ذمہ داری لوگوں پر ڈال دی کہ وہ اس جملے کو پورا کریں اور لوگوں نے بھی عثمان خالد بٹ کو مایوس نہیں کیا
عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ
صبح کو بہن بھائي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس خالی جگہ کو لوگوں نے مزے مزے کے جملوں سے پورا کر دیا
کچھ کا کہنا تھا کہ
صبح کو بہن بھائی اور رات میں چار پائی
جب کہ کچھ نے تو حد ہی پار کر دی
رات کو ایک رضائی ۔۔
جب کہ کچھ نے قافیۓ سے قافیہ ملا ڈالا اور کہا کہ
رات کو بلو ماہی
جب کہ کچھ نے موقعے کی نزاکت کو سمجھتے ہوۓ سب چاہنے والوں کو محتاط کرتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ پہلی بار اس دفعہ ویلنٹائن ڈے والے دن یونی ورسٹی کے بجاۓ کہیں اور ملنا پڑےگا
مگر کچھ عثمان خالد بٹ کے چاہنے والے ایسے بھی تھے جنہوں نے ان کی سرزنش کرتے ہوۓ انہیں ایسا ٹوئٹ کرنے پر تنبیہ کر ڈالی
ویلنٹائں ڈے ابھی دور ہے مگر اس کو منانے والوں کے ساتھ ساتھ اس کو روکنے والوں نے بھی اس کی پلاننگ کرنی شروع کر دی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں میں سے کس کی پلاننگ کامیاب ہوتی ہے