Article

‘میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی ‘ فریال محمود نے علی ظفر سے ایسا کیوں کہہ ڈالا

1187 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

فریال محمود کا شمار شو بز میں نئی آنے والی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اس شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیۓ شدید ترین محنت کی ہے اور اس کے لیۓ نہ صرف اپنی ظاہری شخصیت کی جانب توجہ دی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اداکاری اور رقص کے فن میں بھی مہارت حاصل کی ہے

اس کا ثبوت وہ اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ سے دیتی رہتی ہیں اور اس کے اوپر اپنے ڈانس کی ویڈیوز بھی شئیر کرتی ہیں جس کو دیکھ کر دیکھنے والے نہ صرف رنگ رنگ کے تبصرے کرتے ہیں

حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل کے مشہور آئٹم سانگ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی اور اس رقص کو انہوں نے اپنے پسندیدہ گلوکار علی ظفر کے نام کیا ہے

ان کے اس ڈانس اور اس جیسے بہت سارے ڈانس دیکھ کر لوگ بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو گۓ کہ اتنی محنت کرنے کے بعد فریال محمود کو کسی نہ کسی فلم میں کام تو مل ہی جانا چاہیۓ

جب کہ کچھ لوگوں کو فریال محمود کا یہ ڈانش ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے کہہ ڈالا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی کسی گھٹیا شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایسے جھومتاہے  جب کہ کچھ لوگوں کو ان کا حد سے زیادہ اسمارٹ ہونا بھی ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے کہہ ڈالا کہ جیسے جیسے فریال محمود کمزور ہوتی جا رہی ہیں ان کی خوبصورتی اس سے متاثر ہو رہی ہے

جب کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ فریال محمود اس گانے میں علی ظفر کو متوجہ کیوںکرنا چاہ رہی ہیں ساری دنیا کسینہ کسی کی فین ہوتی ہے مگر اس کا کہیں سے بھی یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان اس طرح ڈانس کر کے اپنی محبت کا اظءار کرے

مگر فریال محمود کے اس طرح علی ظفر کو مخاطب کرنے سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ فریال محمود اس بات کی خواہشمند ہیں کہ علی ظفر ان کو دیکھیں اور اپنے آنے والے کسی پروجیکٹ میں ان کو بھی حصہ دیں تاکہ ان کا فلم انڈسٹری میں ائٹم سانگ کرنے کا خواب  پورا ہو سکے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: