Article

کتے اور شیطان میں ایسا کیا تعلق ہے جس کے سبب اسلام کتے کو گھر میں پالنے سے منع کرتا ہے جانیۓ

3552 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

کتے جن کا انسان کا وقادار ترین جانور سمجھا جاتا ہے مگر اسلام میں اس بات کا ذکر بارہا دفعہ ملتا ہے کہ اس کو گھر کے اندر پالنے سے منع فرمایا گیا ہے اور اس کو نجس قرار دیا گیا ہے مگر بعض گھروں میں مغربی اقوام کی تقلید کرتے ہوۓ ان کو نہ صرف اپنے گھروں میں پالا جانےکا رواج بنتا جا رہا ہے بلکہ ان کی قربت اس حد تک جا پہنچی ہے کہ کتوں کا دخل انسان کے کھانے پینے کے برتنوں اور سونے کے بستروں تک جا پہنچا ہے

کتے کیوں اور کیسے پیدا ہوۓ

کتے اللہ تعالی کی مخلوق ہیں اور اس کے پیدا ہونے کے حوالے سے قدیم تاریخ میں صحیفوں میں دو حکایات موجبود ہیں پہلی حکایت کے مطابق جب حضرت آدم کی تخلیق اللہ تعالی نے فرمائی اور تمام فرشتوں کو حضرت آدم کو سجدے کا حکم دیا گیا تو اس وقت میں شیطان جو کہ فرشتوں کا سردار تھا اس نے اس سجدے سےنہ صرف انکار کیا بلکہ اس وقت اس نے حضرت آدم پر تھوک دیا تھا جو کہ حضرت آدم کے پیٹ پر جا کر گری تھی جس پر اللہ تعالی نے حضرت جبرائیل کو حکم دیا تھا کہ آدم کے پیٹ سے اس تھوک والی مٹی کو ہٹا دو

اس مٹی کے ہٹنے سے آدم علیہ سلام کے پیٹ پر ایک سوراخ بن گیا تھا جو کہ آج بھی ناف کی صورت میں ہر انسان ک پیٹ پر موجود ہے اس کے بعد اس پیٹ والی مٹی سے کتے ہو بنایا گیا ہے

دوسری حکایت نور المبین نامی کتاب میں موجود ہے جس میں حضرت علی نے ہمارے پیارے نبی سے دریافت کیا تھا کہ کتوں کو کیوں پیدا کیا گیا اور انسان کو اس کو اپنے گھر میں رہنے سے کیوں منع کیا گیا تو اس کے جواب میں ہمارے پیارے نبی نے فرمایا تھا کہ جب حضرت آدم اور بی بی حوا کو اللہ تعالی نے زمین پر بھیجا تھا تو وہ دونوں خوف سے ایک پرندے کی مانند کانپ رہے تھے

اس وقت شیطان دنیا کے درندوں کے پاس گیا تھا اور ان سے کہا کہ تم لوگ آکر ان معصوم پرندوں جیسے کمزور لوگوں کو کھا لو درندوں کو پکارتے ہوۓ شیطان کے منہ سے کف جاری ہو گئی تھی اس تھوک سے کتوں کو تخلیق کیا گیا یہی کتے اس کے بعد انسانوں اور ان درندوں کے بیچ اللہ کے حکم سےآگۓ تھے اور انہوں نے انسانوں کو بچا لیا تھا

کتے انسانوں سے کیوں پیار کرتے ہیں

چونکہ کتے انسان کی پیٹ کی مٹی سے بناۓ گۓ ہیں اسی وجہ سے ان کے اندر انسانوں سے محبت فطری طور پر ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کتوں کو یہ بھی طاقت حاصل ہے کہ وہ شیطان کو دیکھ سکتا ہے اسی وجہ سے رات میں جب شیطان کے قافلے آسمان پر سے گزرتے ہیں تو کتے آسمان کی طرف منہ کر کے عجیب و غریب آوازیں نکالتے ہیں

کتوں کو گھر میں کیوں نہیں رکھنا چاہیۓ

حدیث کے مطابق ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علی وسلم کا فرمان ہے کہ جس گھر میں کتا ہوتا ہے وہاں فرشتے نہیں آتے ہیں اس حوالے سے جدید سائنسی تحقیق کے مطابق جرمن اسکالر وولر کا یہ کہنا ہے کہ کتوں کے اندر ایسے نظر نہ آنے والے جراثیم پاۓ جاتے ہیں جو براہ راست انسان کے پھپھڑوں ، تلی اور سر کو متاثر کرتے ہیں اور اس کے سبب انسانی جلد پر ایسے پھوڑے بن جاتے ہیں جو ناقابل علاج ہوتے ہیں اور  تبدیل ہو کر ناسور کی شکل اختیار کر لیتے ہیں

اسی وجہ سے حدیث نبوی ہے کہ جس برتن میں کوئی کتا منہ ڈال دے اس کو سات مرتبہ دھو اور جس میں سےایک دفعہ مٹی سے دھو

کتے کی شیطان کی تھوک سے تخلیق کے سبب اسلام اس کو نجس قرار دیتا ہے اور اب سائنس بھی اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ کتوں کے اندر پاۓ جانے والے جراثیم انسانی صحت کے لیۓ انتہائي مضر ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: