Article

پھانسی کے بعد زینب کے قاتل کی اس سے پہلی ملاقات

860 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پھانسی گھاٹ سے جب عمران کے بے جان لاشے کو اتار کر میڈیکل ٹیسٹ کے لیۓ تختے دار پر رکھا گیا تب تک اس کی روح اس کے جسم سے پرواز کر چکی تھی آج بلاآخر وہ وحشی درندہ اپنے انجام کو پہنچا جس نے زینب جیسی بارہ لڑکیوں کو نہ صرف اپنی جسمانی ہوس کا نشانہ بنایا بلکہ ان کو بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنایا

زینب اور اس جیسی معصوم بچیاں جو اب اللہ میاں کے پاس ہیں جہاں ان کو شہزادیوں کی طرح رکھا گیا ہے جہاں جنت کی ہوائیں ان بچیوں کو چھوتی ہیں تو ان کی گدگدی سے یہ بچیاں کھلکھلا کر ہنس پڑتیں ہیں جہاں ان بچیوں کو دنیا میں ہونے والے ظلم و زیادتی کے بدلے مین اتنے انعام و اکرام سے نوازا گیا کہ جس کا حساب ممکن نہیں

مگر جب یہ وحشی عمران اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہ آلود ماضی کے ساتھ پیش ہو گا تو اللہ تعالی اس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ان معصوم بچیوں سے ضرور پوچھیں گے کہ اس کو کیا سزا دی جاۓ

اس کے اس ہوس ذدہ جسم کو جہنم کی آگ میں کس درجے پر جلایا جاۓ اس کے ان ہاتھوں کو جس سے اس نے ان معصوم بچیوں کو اذیتیں دی تھیں کتنی بار اس کے جسم سے کاٹا جاۓ پھر جوڑا جاۓ اور پھر کاٹا جاۓ

اس کی ان آنکھوں کو جس سے اس ظالم نے معصوم زینب اور اس جیسی باقی بچیزں کو برہنہ کر کے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ان آنکھوں میں جلتے ہوۓ لوہے کی سلائياں اس طرح پھیری جائیں کہ ہر بار یہ آنکھیں پانی بن کر بہہ جائيں

اس کے اس منہ  کو جس سے اس نے معصوم زینب کے جسم کو بھنبھوڑا تھا اس میں زہر اور پیپ بھرے پیالے اس طرح انڈیلے جائیں کہ منہ کے راستے اس کی رگ رگ میں یہ زہر اور پیپ پھیل جاۓ اور اس کے بعد اس کو بھی اس اذیت کا احساس ہو جس کا شکار اس نے معصوم زینب اور اس جیسی بچیوں کو کیا تھا

پھر بھی ۔۔۔۔ پھر بھی اس سزا کا مقابلہ اس اذیت سے کرنا ممکن نہیں ہے جس کا سامنا ان بچیوں کو کرنا پڑا دنیا والے اس عمران کو پھانسی سے بڑی سزا نہیں دے سکتے تھے مگر اللہ کی ذات جو قہار ہے اس کے لیۓ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے

اس کے قہر اور غضب کا مقابلہ کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے اسی پاک ذات سے اس دنیا میں موجود ہم جیسے لوگ سوالی ہیں کہ عمران کو جہنم کے اس درجے پر ڈالیں کہ اس کو ملنے والی سزا سے ان معصوم بچیوں کے دل کو سکون مل سکے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: