Article

معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے مائرہ خان اور صنم سعید کے ساتھ مل کر بڑا اعلان کر ڈالا ، ایسا کیا کرنے جا رہی ہیں کہ شو بز سے جڑے سارے لوگ حیران و پریشان رہ گۓ

1470 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں خواتین کی حیثیت صرف اور صرف ایک شو پیس کی رہی ہے اس کو رقص میں مہارت اختیار کرنی پڑتی تھی تاکہ وہ فلموں میں مصالحے کے طور پر رقص کر سکیں اگر کوئی اداکارہ رقص کرنے میں کمزور ہوتی تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتی مگر موجودہ دور میں مائرہ خان ، ثروت گیلانی اور صنم سعید جیسی اداکاراؤں نے اپنی اچھی اداکاری کے سبب اس تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کی ہے

مائرہ خان کی فلم ورنہ ، صنم سعید کی فلم کیک اور ثروت گیلانی کی فلم جوانی پھر نہیں آنی مین مضبوط کردار نگاری کو شائقین فلم نے بہت سراہا ہے اور اس چیز نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اب ایسی فلمیں بھی بننی چاہیۓ ہیں جن میں مرکزی کہانی اور کردار خواتین اداکاراوں کے گرد گھومتا ہو

اسی بات کو بنیاد بنا کر اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ساتھی اداکارائیں مائرہ خان ، صنم سعید اور آمنہ شیخ کے ساتھ مل کر ایک ایسا گروپ بنانے کے لیۓ کوشاں ہیں جو کہ ایسی فلمیں پروڈیوس کریں گی جن کی کہانی خواتین کرداروں کے گرد گھومتی ہو گی اور ان فلموں کی لکھاری ، ڈائریکٹر یہاں تک کہ کیمرہ مین بھی خواتین ہی ہوں گی

اس مقصد کے لیۓ انہوں نے فنانسر کی تلاش شرو ع کر دی ہے جو ان کی فلموں میں پیسہ لگائیں گے اور اس طرح وہ فلموں میں خواتین کو ایک شو پیس کے بجاۓ ایک مرکزی ڈھانچے میں لے کر آئيں گی

 

ان کا مذید یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے بننے کے دوران بھی اس بات کی تجویز پیش کی تھی کہ خواتین کو بہتر کردار دیا جاۓ مگر ان کو جواب دیا گیا کہ ابھی پاکستانی فلم بین اس قسم کی فلموں کے لیۓ تیار نہیں ہیں

 ثروت گیلانی  کا یہ کہنا تھا کہ لوگوں کی مرضی کا کام بہت کر لیا اب وہ چاہتی ہیں کہ اس حوالے سے اپنی مرضی کا کام کریں تاہم ابھی ان کا یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے پر ہے مگر ان کو امید ہے کہ اس طریقے سے وہ معاشرے کے لوگوں کے مسائل کو زیادہ بہتر طور پر اجاگر کر سکیں گی

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: