مائرہ خان کے بعد اداکارہ ثروت گیلانی کی کس کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوۓ تصاویر سامنے آگئيں جس نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

عام طور پرشو بز سے جڑی خواتین کے بارے میں ہمارے معاشرے میں یہ تصور عام ہے کہ وہ بہت آزاد خیال ہوتی ہیں اور ان کی آزاد خیالی کے حوالے سے بہت سارے ایسے غلط نظریات بھی ہمارے معاشرے میں پروان چڑھتے ہیں جس میں ان کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شادی نبھانا اور بچے پیدا کرنا اور ان کی پرورش کرنا اس شعبے سے جڑی خواتین کے بس کی بات نہیں ہے مگر اب عائزہ خان ، ثروت گیلانی اور ان جیسی دوسری اداکاراؤں نے شو بز کے حوالے سے اس نظریۓ کو غلط ثابت کر دیا ہے

ماضی قریب میں مشہور اداکارہ مائرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نیویارک کی سڑکوں پر سر عام تمباکو نوشی کرتی ہوئی تصاویر کے سامنے آنےکے بعد عوام کی جانب سے شدید ناپسندیدگی کا اظہار دیکھنے میں آیا جس سے یہ اندازہ ہوا کہ ہم جتنے بھی آزاد خیال ہو جائيں مگر اس بات کو قبول کرنےکے لیۓ تیار نہیں ہوتے کہ عورتیں ہمارے سامنے سگریٹ نوشی کریں

گزشتہ دن مہوش حیات کی سالگرہ کی تقریب میں شو بز سے جڑی کافی ہستیاں موجود تھیں اور اس موقعے پر موجود سے یہ ظاہر ہوا کہ وہاں پر سب نے بہت انجواۓ کیا مگر اس موقعے پر اداکارہ ثروت گیلانی کی فریحہ الطاف کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوۓ تصاویر سے سب کو حیران کر ڈالا

کچھ لوگوں نے تو سگریٹ نوشی کو ان کے ایمان کے لیۓ خطرہ قراد دے کر ان کے مسلمان ہونے پر بھی سوال اٹھا دیۓ

لوگوں نے ادکارہ مائرہ خان کی طرح ثروت گیلانی کو بھی بری طرح تنقید کا نشانہ بنا دالا ان کے مطابق ان کو کم از کم ثروت گیلانی سے ایسی حرکت کی امید نہ تھی  مغرب کی نقالی کرتے ہوۓ ہماری اداکاراؤں نے ہر حد پار کر ڈالی ہے

جب کہ کسی نے تو حد کرتے ہوۓ ثروت کو صرف شگریٹ نوش نہیں بلکہ ان کے ہاتھ میں پکڑے مشروب پر بھی سوال اٹھا دیۓ

بہرحال اداکارائیں اپنی ذاتی زندگی کا جتنا بھی پرچار کر لیں شو بز میں آنے والے ہر فرد کو عوام اپنی ملکیت سمجھتے ہیں اور ان کو جس طرح شدت سے پیار دیتے ہیں اسی طرح ان کی ایسی حرکات پر تنقید کرنابھی اپنا حق سمجھتے ہیں