کیا آپ شیخ محمد بن سلمان کے ایسے اقدامات سے واقف ہیں جن کے سبب وہ خواتین میں بے انتہا مقبول ہیں

سعودی ولی عہد شیخ محمد بن  سلمان  ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا سعودی ولی عہد کا شمار ان حکمرانوں میں کیا جاتا ہے جو کہ جوان ہیں اور تبدیلی کے نشان کی صورت میں سامنے آرہے ہیں

سعودی ولی عہد کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ سعودیہ کے کم عمر ترین حکمران ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں دنیا کے کم عمر ترین وزیر دفاع ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک اور منفرد اعزاز جو سعودی ولی عہد کو حاصل ہے وہ ان کا خواتین کے ساتھ خصوصی برتاؤ ہے انہوں نے بہت ساری ایسی پابندیاں خواتین کے اوپر سے ہٹا دیں جس کے سبب سعودی خواتین سخت مشکلات کا شکار تھیں

خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت مل گئی

سعودی ولی عہد نے اقتدار میں آتے ہی خواتین کو گاڑي چلانے کی اجازت دے کر خواتین پر ایک بڑا احسان کیا جس کے سبب خواتین نے بہت زيادہ خوشی کا اظہار بھی کیا

خواتین کو فوج میں شمولیت کی اجازت مل گئی

ماضي میں سعودی فوج کے اندر خواتین کی شمولیت کی پابندی تھی مگر سعودی ولی عہد نے سعودی خواتین پر سے یہ پابندی ہٹا کر ان کو بھی ملک کے دفاع کا ایک موقع فراہم کیا ہے

خواتین پر لازمی عبایا کی شرط ختم کر دی گئی

سعودی اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ خواتین پر لازیم عبایا پہننے کی شرط ختم کر دی گئی ہے اس سے قبل خواتین کا عبایا نہ پہننا قانونی جرم تصور کیا جاتا تھا مگر اب خواتین کو اس بات کا پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی لباس میں اپنی ستر کو ڈھانپ کر عوامی اجتماعات میں شرکت کر سکتی ہیں

سینما ہاؤس کھول دیۓ گۓ

ایک طویل عرصے کے بعد شیخ  محمد بن سلمان  نے نہ صرف سینما ہاوس کھول دیۓ ہیں بلکہ وہاں پر دنیا بھر کی فلموں کی نمائش بھی جاری ہے جس سے خواتین کو صحت مند تفریح کا موقع مل گیا ہے

خواتین پر فٹ بال میچ دیکھنے ک پابندی ختم کر دی گئی

فٹ بال سعودی باشندوں کا پسندیدہ ترین کھیل ہے مگر سعودی قوانین کے تحت خواتین کو گراونڈ میں جا کر یہ میچ دیکھنے کی اجازت نہ تھی مگر اب سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان  نے خواتین پر سے یہ پابندی ہٹا دی ہے

سعودی ولی عہد ان تمام اقدامات کے سبب سعودی خواتین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اور دن بدن ان کی مفبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آدہا ہے