احسان فراموشی کا انوکھا واقعہ، برف میں پھنسے نوجوانوں نے نکلتے ہی بچانے والی خاتون کے شوہر کو برف تلے چھوڑ کر فرار کی کوشش کر ڈالی

انسان ایک معاشرتی حیوان ہے اور اس کے اندر دوسروں کے ساتھ جڑنے کا جزبہ دنیا کی کسی بھی مخلوق سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوق قرار دیا ہے مگر بعض اوقات انسانی رويۓ کی ایسی مثالیں بھی سامنے آجاتی ہیں جو کہ دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالتی ہیں ایسا ہی کچھ ان خاتون کے شوہر کے ساتھ بھی ہوا

تفصیلات کے مطابق یاسر اور اس کی بیوی کوئٹہ سے گلیات کے راستے پر برف باری کے مناظر دیکھنے کے لیۓ رواں دواں تھے جب ان کو راستے میں کچھ نوجوان نظر آۓ جن کی گاڑی کا ٹائر ایک گڑھے میں پھنسا  ہوا تھا اور وہ مدد کے طلب گار تھے

انسانی ہمدردی کے تحت ان خاتون کے شوہر اپنی پراڈو سے اتر کر ان نوجوانوں کی مدد کرنے لگے اور ان کی گاڑی کے ٹائر کو برف سنکالنے میں ان کی مدد کرنے لگے اسی دوران لینڈ سلائڈنگ کے سبب ایک برف کا تودہ آکر ان خاتون کے شوہر  پر آگرا جس کے سبب یہ سب تقریبا بیس فٹ تک کی برف میں دب گۓ

خاتون نے ان کو برف سے نکالنے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں ناکام ہونےکے بعد انہوں نے ان نوجوانوں سے مدد کی درخواست کی مگر انہوں نے انکار کر دیا مجبورا ان خاتون نے  اپنے ہوٹل والوں سے رابطہ کیا جو کہ فوری طور پر ان کی مدد کو آن پہنچے اور ارد گرد کے لوگوں کی مدد سے  ان خاتون کے شوہر کو  نکالنے کی کوشش کرنے لگے

مگر ان خاتون کے شوہر کے اوپر بیس فٹ تک کی برف تھی مگر ان نوجوانوں نے جن کی مدد کرنے کے سبب یہ ہمدرد انسان اس مشکل سے دوچار ہوا تھا اس پریشان خاندان کی مدد کرنے کے بجاۓ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا

خوش قسمتی سے بروقت مدد کے سبب ان خاتون کے شوہر بیس قٹ برف کے نیچے سے نہ صرف بحفاظت باہر نکل آۓ بلکہ ان کو زیادہ چوٹیں بھی نہیں ائيں

انسانی رویۓ کی اس احسان فراموشی کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور موقع پر موجود لوگوں نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بہادر خاتوں نے کس طرح حاضر دماغی سے کام لےکر اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی جان بھی بچا لی