Article

احسان فراموشی کا انوکھا واقعہ، برف میں پھنسے نوجوانوں نے نکلتے ہی بچانے والی خاتون کے شوہر کو برف تلے چھوڑ کر فرار کی کوشش کر ڈالی

1818 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

انسان ایک معاشرتی حیوان ہے اور اس کے اندر دوسروں کے ساتھ جڑنے کا جزبہ دنیا کی کسی بھی مخلوق سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوق قرار دیا ہے مگر بعض اوقات انسانی رويۓ کی ایسی مثالیں بھی سامنے آجاتی ہیں جو کہ دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالتی ہیں ایسا ہی کچھ ان خاتون کے شوہر کے ساتھ بھی ہوا

تفصیلات کے مطابق یاسر اور اس کی بیوی کوئٹہ سے گلیات کے راستے پر برف باری کے مناظر دیکھنے کے لیۓ رواں دواں تھے جب ان کو راستے میں کچھ نوجوان نظر آۓ جن کی گاڑی کا ٹائر ایک گڑھے میں پھنسا  ہوا تھا اور وہ مدد کے طلب گار تھے

انسانی ہمدردی کے تحت ان خاتون کے شوہر اپنی پراڈو سے اتر کر ان نوجوانوں کی مدد کرنے لگے اور ان کی گاڑی کے ٹائر کو برف سنکالنے میں ان کی مدد کرنے لگے اسی دوران لینڈ سلائڈنگ کے سبب ایک برف کا تودہ آکر ان خاتون کے شوہر  پر آگرا جس کے سبب یہ سب تقریبا بیس فٹ تک کی برف میں دب گۓ

خاتون نے ان کو برف سے نکالنے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں ناکام ہونےکے بعد انہوں نے ان نوجوانوں سے مدد کی درخواست کی مگر انہوں نے انکار کر دیا مجبورا ان خاتون نے  اپنے ہوٹل والوں سے رابطہ کیا جو کہ فوری طور پر ان کی مدد کو آن پہنچے اور ارد گرد کے لوگوں کی مدد سے  ان خاتون کے شوہر کو  نکالنے کی کوشش کرنے لگے

برف باری میں کمینے افراد کی مدد کرنے کا نتیجہ …

برف باری میں کمینے افراد کی مدد کرنے کا نتیجہ … کوئٹہ سے گلیات کى سیر کو آئے یاسر نثار دو دن قبل اپنى فیملى کے ساتھ مشکپورى سویٹ ٹوتھ ریسٹورنٹ سے واپس چهانگلہ گلى جا رہے تهے۔ راستے میں کچھ بیوقوف نوجوان اپنى کار کو اس برفانى روڈ پر لا کر پهسائے بیٹهے تهے۔ یاسر نے اپنى لینڈ کروزر سائیڈ پر کهڑى کى اور ان نوجوانوں کى مدد کے لیے نیچے اتر گئے۔ یاسر ان کى کار کو دهکا لگوا رہے تهے کہ اتنے میں پہاڑ کے اوپر سے برفانى توده سرک آیا۔ یاسر ان نوجوانوں اور ان کى کار کے ہمراه اس سنسان جنگل میں کئى مَن برف تلے دب گئے۔یاسر کى بیگم لینڈ کروزر میں بیٹهى یہ منظر دیکھ رہى تهیں۔ انہوں نے فورى طور پر نیچے اتر کر مدد کى کوشش کى مگر اتنى برف اکیلے ہٹانا ممکن نہ تها۔ اس بہادر خاتون نے کمال سمجهدارى کا مظاہره کرتے ہوئے فورى طور پر مشکپورى سویٹ ٹوتھ ریسٹورنٹ والوں کو فون کر کے اپنے خاوند اور ان نوجوانوں کے جنگل میں برف تلے دب جانے کا بتایا۔ ہوٹل والے فورى طور پر مدد کے لیے روانہ ہو آئے۔ ہوٹل والوں نے قریبى گاؤں کنڈلا میں رابطہ کر کے مقامى لوگوں کو بهى مدد کے لیے بلا لیا۔اتنى دیر میں یاسر کى بیگم گاڑى میں موجود ایک برساتى کى مدد سے برف ہٹانے کى کوشش کرتى رہى۔ وه برف ہٹا کر ان دو نوجوانوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئى۔ مگر یاسر زیاده گہرائى میں دبے ہوئے تهے۔ نوجوان برف سے نکلتے ہى خودغرضی کى انتہا کو چهوتے ہوئے یاسر کى پراڈو میں بیٹھ گئے۔ یاسر کى بیگم کى متعدد بار منت سماجت کے باوجود انہوں نے برف میں دبے یاسر کو تلاش کرنے میں مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا اور اپنى جان بچ جانے کا شکر ادا کرنے لگے۔اتنى دیر میں وه ہوٹل والے اور مقامى افراد موقع پر پہنچ آئے۔ ان سب لوگوں نے مل کر آدهے گهنٹے کى مشقت کے بعد یاسر کو برف میں ڈهونڈ نکالا۔ یاسر کو معجزاتى طور پر تین گهنٹے بیس فٹ کے قریب برف کے نیچے دبے رہنے کے بعد زنده سلامت نکال لیا گیا۔ یاسر کو ان کى لینڈ کروزر میں ہیٹر لگا کر بٹهایا گیا مگر وه سانس نہیں لے پا رہے تهے پهر ان کو سڑک پر کمبلوں میں لپیٹ کر لٹایا گیا۔مشکل میں گهرے ان نوجوانوں کى بےلوث مدد کو گئے یاسر نثار بهرپور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ شوہر پر مشکل وقت آجانے پر انتہائى ثابت قدمى کا مظاہره کرنے والى ان کى بیگم بهى بهرپور شاباشى کى مستحق ہیں۔

Posted by ‎Ustad Imam Din Gujrati استاد امام دین گجراتی‎ on Wednesday, February 13, 2019

مگر ان خاتون کے شوہر کے اوپر بیس فٹ تک کی برف تھی مگر ان نوجوانوں نے جن کی مدد کرنے کے سبب یہ ہمدرد انسان اس مشکل سے دوچار ہوا تھا اس پریشان خاندان کی مدد کرنے کے بجاۓ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا

خوش قسمتی سے بروقت مدد کے سبب ان خاتون کے شوہر بیس قٹ برف کے نیچے سے نہ صرف بحفاظت باہر نکل آۓ بلکہ ان کو زیادہ چوٹیں بھی نہیں ائيں

انسانی رویۓ کی اس احسان فراموشی کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور موقع پر موجود لوگوں نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بہادر خاتوں نے کس طرح حاضر دماغی سے کام لےکر اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی جان بھی بچا لی

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: