Article

سرگودھا یونی ورسٹی کے پروفیسر کی طالبات سے غیر اخلاقی حرکات اور ان سے تنہائی میں ملنے کا مطالبہ ،ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل

1307 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

یونی ورسٹی کی طالبات کے ساتھ مرد پروفیسرز کا جنسی طور پر ہراساں کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے اس حوالے سے ہمیشہ طالبات شدید خوف کا شکار رہی ہیں اور اس سارے معاملے کا بدترین پہلو یہ ہوتا ہے کہ منہ کھولنے کی سزا کے طور پر نہ صرف ا طالبہ کا ریزلٹ خراب کر دیا جاتا ہے بلکہ اس طالبہ کو مثال بنا کر دیگر طالبات کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ ان سے اپنے غیر اخلاقی مطالبات بھی پورے کرواۓ جاتے ہیں

ایسا ہی ایک واقعہ یونی ورسٹی آف سرگودھا کے بھکر کیمپس کے میتھمیٹکس ڈپارٹمنٹ کا بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں اس ڈپارٹمنٹ کی فائنل ائیر کی ایک طالبہ نے اپنے پروفیسر ڈاکٹر ساجد اقبال کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیۓ ہیں اپنے ویڈیو پیغام میں اس طالبہ کا یہ کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے اس کے پروفیسر ساجد اقبال اس سے غیر اخلاقی مطالبات کر رہیے ہیں

کبھی تو اس کو پیپر آوٹ کرنے کے بہانے اپنے آفس میں تنہائی میں بلاتے ہیں اور تنہائی میں بلا کر اسے اپنے بہت قریب بیٹھنے اور اس کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں کبھی اس سے بے نقاب ہونے کی فرمائش کرتے ہیں

ااپنے ویڈیو پیغام میں اس طالبہ نے ثبوت کے طور پر وہ تمام ریکارڈ شدہ ویڈیوز اور ساجد اقبال کے ساتھ ہونے والی اس کی واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ بھی شئير کیۓ ہیں

ان اسکرین شاٹس میں پروفیس اقبال اس طالبہ سے اس کا ناپ پوچھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو تنہائي میں یونی ورسٹی سےباہر ملنےکے لیۓ نہ صرف اکسا رہا ہے بلکہ اس کوشاپنگ کی لالچ بھی دے رہا ہے

میں بھی آپ کی بیٹی آپ کی بہن ہوں ۔۔۔ میں نے آواز اُٹھائی ہے ۔۔ میرا ساتھ دیجیے ۔۔۔ میری زندگی خطرے میں ہے ۔۔۔ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیے ۔۔ میں سپریم کورٹ تک جاؤں گیمجھے انصاف نہ ملا تو کل میں یونیورسٹی آف سرگودھا کہ مین گیٹ کے سامنے زہر کھا کر مر جاؤں گی اور اُس کے ذمہ دار انتظامیہ عمران خان چیف جسٹس اور ڈاکٹر ساجد اقبال ہوں گے ۔۔۔ڈاکٹر ساجد اقبال کے خلاف مزید ثبوت اور فون کالز ریکارڈنگز جلد ہی اس پیج پہ پوسٹ کی جائیں گی

Posted by Expose Dr Sajid Iqbal on Tuesday, February 12, 2019

اس طالبہ کا یہ کہنا تھا کہ وہ واحد نہیں ہے جو پروفیسر ساجد اقبال کی اس ہراسگی کا سامنا کر رہی ہے بلکہ اس ڈپارٹمنٹ کی بیشتر طالبات پروفیسر ساجد اقبال کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کر رہی ہیں

یونی ورسٹی کی طالبات یہ سارا ظلم اور زیادتی صرف اور صرف اپنے ریزلٹ کو خراب ہونے سے بچانے کے لیۓ برداشت کرنے پر مجبور ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: