Article

کیا ملالہ یوسف زئی بھی پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک کی طرح اسلام چھوڑ رہی ہیں ؟ ملالہ نے ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے یہ سوال اٹھا دیا

1272 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

حالیہ دنوں میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے ایک انٹرویو مین یہ کہنا کہ اب وہ مسلمان نہیں اور نہ ہی مسلمان کی حیثیت سے وہ تمام فرائض اداکرتا ہے جو کہ ایک مسلمان کو کرنے چاہیے ہیں اس کے چاہنے والوں کو ایک گءرے صدمے سے دوچار کر گیا اور لوگوں کو لگنے لگا کہ برطانیہ یا بیرون ملک مقیم سارے پاکستانی نژاد لوگ کہیں ان کی طرح اسلام چھوڑ نہ بیٹھیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو بھی کرنا پڑا

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جو کہ پہلے ہی پاکستان مین تنازعات کا شکار رہی ہیں ایک جانب ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اتنی کم عمری مین پاکستان کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے کے باوجود ملالہ یوسف زئی کے حصے میں آئیں کو سراہتے ہیں

تو دوسری جانب عوام ہی مین کافی لوگ ایسے بھی ہین جو ملالہ کو اور ان کی پاکستان سے وفاداری کو کبھی بھی مثبت نظر سے نہیں دیکھتے اور ان کو ملالہ کے ہر ہر عمل سے غداری کی بو آتی ہے ملالہ جو اب آکسفورڈ یونی ورسٹی میں زیر تعلیم ہین جہاں پر ایشیا سے آۓ ہوۓ بہت سارے اور طالب علم بھی ان کے ساتھ پڑھ رہے ہیں

@malala celebrating Diwali with her friends from Xford .

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapage) on

اس موقعے پر سوشل میڈیا پر ان کی ہندو لڑکیوں کے ساتھ دیوالی کی تقریب مناتے ہوۓ کچھ تصاویر شوشل میڈیا کی زینت بنیں جس مین وہ انتہائي نفاست کے ساتھ سر پر دوپٹہ لیۓ ہوۓ دیوالی کی تقریبات میں اپنی ساتھیزں کے ساتھ شریک تھیں ان کی ان تصاویر کو دیکھ کر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جن کا خیال ہے کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے ملالہ کو سندؤں کا تہوار نہیں منانا چاہیۓ تھا

کچھ لوگوں کو لگا کہ ملالہ ایسی تقریبات میں شرکت کرنے کے بعد وہی کریں گی جو زین ملک نے کیا

جب کہ اس حوالے سے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ دیوالی مسلمانوں کو تہوار نہیں ہے اس لیۓ ملالہ جو کہ پاکستان کی شناخت ہے ان کو مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایسی تقریبات مین شرکت سے اجتناب برتنا چاہیۓ

جب کہ اس موقعے پر کچھ لوگوں نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پاکستانی سیلیبریٹیز کا دیوالی اور ہالوین کی تقریبات مین شرکت کے بارے میں بھی بتایا لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم از کم ملالہ نے دیوالی کی اس تقریب میں پاکستانی سیلیبریٹیز سے بہت بہتر حلیۓ میں شرکت کی ہے

جب کہ زین ملک سے مازنہ کرنے پر کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملالہ ابھی بھی پاکستان اور اسلام کو شناخت بناۓ ہوۓ ہین اور وہ بدقسمت زین ملک کی طرح نہیں ہیں جس نے اسلام چھوڑ دیا ہے

ایک دیوالی کی تقریب میں شرکت کی اتنی بڑی سزا ملالہ کو دینا کہ ان کے بارے میں یہ سوچنا کہ وہ اسلام چھوڑ دیں گی کسی صورت جائز نہیں ہے امید ہے کہ ملالہ اپنے آکسفورڈ کے ساتھیوں کے ساتھ عید بھی اسی جوش و خروش سے منا کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیں گی

Snap Chat Tap to follow