Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کو برصغیر پاک و ہند کا سب سے زیادہ ڈسکس کیۓ جانے والا بچہ قرار دیا جاۓ تو ایسا کچھ غلط نہ ہو گا اس بچے کے آنے سے قبل ہی لوگوں نے اپنے اس پسندیدہ جوڑے سےبار بار پوچھ کر پریشان کر رکھا تھا کہ بچہ کب ہو گا اس کے بعد ثانیہ مرزا کے امید سے ہونے کی خبروں سے شروع ہونے والی بحث اس بچے کی پیدائش کے بعد تک ہر ہر لمحہ لوگوں نے اس بچے کو اپنی توجہ کا مرکز بناۓ رکھا
حمل کی حالت میں ایک ایک پل کی تصویریں شئر کرنے والی ثانیہ مرزا بیٹے کے پیدا ہوتے ہی بیٹےکےمعاملے میں ایک دم تبدیل ہو گئی ہیں اور اب تک اپنے بیٹے کی ایک بھی تصویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر نہیں کی جس سے لوگوں کو اذہان ملک مرزا کو دیکھنے کا تجسس اور بھی بڑھتا جا رہا ہے
Celebrations! My son turns 16 days old on the same day my wife turned 16 years young, and my mother in law too. Life set hey Alhumdulilah Alhumdulilah Alhumdulilah ?? pic.twitter.com/jVxPdRk9KV
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) November 15, 2018
اسی خوالے سے گزشتہ دن ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقعے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ان کی بیگم ، ان کی خوش دامن صاحبہ اور ان کی سالی صاحبہ نظر آرہی ہیں اس موقعہ پر شعیب ملک کا یہ کہنا تھا کہ میرا بیٹا اس دن سولہ دن کا ہوا جس دن کبھی میری بیگم سولہ سال کی ہوئی تھیں
اللہ ان کی خوشیوں کو اسی طرح قائم و دائم رکھے اور ان کو ہنستا مسکراتا رکھے مگر اس تصویر کے حوالے سے جہاں لوگوں نے اس جوڑے کو ان کی خوشیوں کی مبارکباد دی اور ان کے قائم و دائم رہنے کی دعا کر ڈالی تو دوسری طرف کچھ افراد نے پرانی بڑی بوڑھیوں کی طرح شعیب ملک کو ایسے کوسنے دے ڈالے کہ شعیب ملک خود بھی حیران رہ گۓ
کچھ لوگون کا یہ کہنا تھا کہ شعیب ملک جورو کے غلام ہین اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہمیشہ صرف اور صرف اپنے سسرال والوں کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں
جب کہ کچھ لوگوں نے تصویر میں شعیب ملک کے انگلی سے اپنے بیٹے کی جانب اشارہ کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہہ دیا کہ یہ بچہ بس اس انگلی کے جتنا ہی آپ کا ہے باقی تو آپ کے سسرال والوں کا ہے
شعیب ملک کی اس انگلی کے اشارے کو کچھ لوگون نے اس طرح بھی بیان کیا
بہرحال اب تو لوگ شعیب ملک سے بار بار یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو بچے کی شکل دکھا دی جاۓ تو اس مطالبے کو دیکھتے ہوۓ شعیب ملک کو ایک فوٹو سیشن اپنے بیٹے کا بھی کروا لینا چاہیۓ تاکہ لوگون کا انتظار ختم ہو سکے