Article

معروف ماڈل کپڑوں کے برانڈ کی ماڈلنگ کرتے ہوئے فوٹو گرافر کے ہاتھوں اپنی عزت گنوا بیٹھی، بلیک میلنگ کا بھی انکشاف

1250 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

شو بز کا شعبہ میں ماڈل بننا  اس وقت موجودہ دور کے نوجوانوں کے لیۓ انتہائی پر کشش شعبہ ہے جہاں کلک کرنے کی صورت میں عزت ،دولت اور شہرت تینوں ہی چیزیں انسان پر ایک ساتھ مہربان ہو جاتی ہیں اسی سبب شارٹ کٹ کے خواہشمند نوجوان جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی شامل ہیں ماڈلنگ اور اداکاری کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا رہے ہیں

مگر اس شعبے میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ایسی بھی ہیں جوماڈل بننے کے  اس شعبے کو بدنام کرتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں روشانہ نامی  ماڈل لڑکی کو ایک نجی فوٹو اسٹوڈیو کے مالک بلال روف نے ایک کپڑوں کے برانڈ کی ماڈلنگ کے لیۓ بلایا اور تصویریں بناتے ہوے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا لیا

روشانہ کا تعلق لاہور کے علاقے ننکانہ سے تھا اس نے پولیس میں رپورٹ درج کرواتے ہوۓ یہ بیان دیا کہ ملزم بلال روف نے نہ صرف اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے اس کو بلیک میل بھی کیا تاکہ اس کی زیادتی کے بارے میں روشانہ کسی کو آگاہ نہ کرے اور اپنا منہ بند رکھے

اس موقعے پر پولیس نے روشانہ کی درخواست پر بلال روف کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک بلال روف کا کوئي موقف سامنے نہیں آسکا ہے وہ پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس اس کے خلاف روشانہ کی درخواست کے مطابق کاروائی کر رہی ہے

شو بز میں آنے والی لڑکیوں کے خلاف اس قسم کی واردات کوئی پہلی درخواست نہیں ہے اس سے قبل بھی کے پی کے  ،اور پنجاب میں کئی اسٹیج ایکٹریس اور ماڈلز کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے مقدمات کئی افراد پر درج ہیں معاشرہ گھر سے باہر نکلنے والی ان عورتوں کی عزتوں کو انتہائی ارزاں سمجھتے ہوۓ ان کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ ان سے دل بھر جانے کی صورت میں ان کو قتل کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے

اس قسم کا رویہ عام طور پر ان ماڈلز اور اداکارازؤ کے ساتھ عام طور پر رکھا جاتا ہے جو اپنی شناخت منوانے کے مشکل ترین سفر پر گامزن ہوتی ہیں اور اس کے لیۓ ان سے لوگ ناجائز امیدیں لگا بیٹھتے ہیں اور ان کو شہرت اور کامیابی کے خواب دکھا کر ان کو ان کے سب سے قیمتی سرماۓ یعنی ان کی عزت سے بھی محروم کر ڈالتے ہیں

اس حوالے سے قانون کو سخت ترین ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا تاکہ باعزت گھرانے کی لڑکیاں بھی اس شعبے میں داخل ہو سکیں

Snap Chat Tap to follow