Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.
انسان کا ظاہری رنگ و روپ اور حلیہ اس کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اس کےبارے میں کسی بھی دوسرے انسان کو راۓ دینے کا کوئی حقحاصل نہیں ہوتا مگر جب معاملہ شو بز سے جڑے افراد کا ہوتا ہے تو ان کی ذاتی زندگی بھی ان لوگوں کی ملکیت ہوجاتی ہے جو نہ صرف ان کو سراہتے ہیں بلکہ ڈھیروں پیار بھی کرتے ہیں ایسا ہی کچھ معاملہ معروف اینکر یاسر حسین کے ساتھ بھی ہوا
یاسر حسین کا شمار ان مرد اداکاروں میں ہوتا ہے جو گزشتہ چار پانچ سالوں سے تیزی سے اپنی اداکاری اور میزبانی کے سبب تیزی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہے ہیں اور لوگ ان کو ان کے سیاہ گھنگھریالے بالوں اور سیاہ داڑھی کے سبب نہ صرف بہت سراہتے ہیں بلکہ ان کے اس مختلف سے حلیۓ کو بہت پسند بھی کرتےہیں
پچھلے کچھ دنوں سے یاسر حسین اور اقرا عزیز کی دوستی کی خبریں زبان ذدعام ہیں اور لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ جلد یہ دوستی کسی نہ کسی مضبوط رشتے میں بھی بندھ سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ جب بھی یاسر حسین کو دیکھتے ہین اقرا عزیز کا خیال خود بخود ذہن میں آجاتا ہے
گزشتہ روز یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی پانچ سالہ داڑھی مونچھیں کٹوا لیں اور کلین شیو ہو کر ایک نۓ روپ میں سامنے آگۓ اس روپ کو دیکھتے ہی ان کے چاہنے والے چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے ایسے ایسے تبصرے کر ڈالے جن کو پڑھ کر یاسر حسین نے خود بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لی ہوں گی
لوگون کا خیال تھا کہ کلین شیو ہونے کے بد وہ بالکل اقرا عزیز ہی کی طرح دکھ رہے ہیں ویسے ایسا کچھ لگ تو نہیں رہا آپ کا کیا خیال ہے
جب کہ کچھ لوگوں کے تبصرے تو حیران ہی کر ڈالنے والے تھے اور انہوں نے یاسر حسین کو کسی کھسرے سے مشابہہ قرار دے ڈالا
کسی کو مونچھیں ہٹاتے ہوۓ وہ بالکل ہمایوں سعید کی طرح حسین اور چاکلیٹی لگے
تو کوئی اسلامی حوالوں کے ساتھ میدان میں کود پڑا اور انہوں نے یاسر حسین کو ایک تو داڑھی کٹوانے جیسے گناہ کا مرتکب قراد دے ڈالا تو دوسری جانب اس گناہ کا دکھاوا کرنے پر بھی کھری کھوٹی سنا ڈالیں
یاسر حسین کی پوسٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کچھ نیا کرنے جا رہے ہین جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی پانچ سالہ داڑھی مونچھ کی قربانی دے ڈالی ہے اب دیکھتے ہیں کہ یہ معمہ کب حل ہوتا ہے اور کب چاند نکلتا ہے