Article

مشہور ماڈل حسنین لہری نے بے باکی کی انتہا کر دی فوٹو شوٹ میں ایسا کیا کر ڈالا کہ لڑکیوں کے لیۓ دل سنبھالنا مشکل ہو گیا

1328 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی زمین صلاحیتوں کے حوالے سے انتہائي زرخیز ہے اور یہی زرخیزی پاکستان کے تخلیق کاروں کو ایک بلند مقام فراہم کرتی ہے پاکستان شو بز میں ایک جانب تو اداکار و ماڈل خوبصورت اور ہینڈسم ہوتے ہیں دوسری جانب اداکاری کی بھی ایسی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں کہ ان کو دیکھنے والے دل تھام کر بیٹھ جاتے ہیں اس لسٹ میں فواد خان ، عمران عباس کے ساتھ ساتھ حسنین لہری کا نام بھی آتا ہے

سال 2014 میں ماڈلنگ انڈسٹری میں اپنا آغاز کرنے والے حسنین لہری نے اپنی اسمارٹنس اور فیشن کی سمجھ بوجھ کے سبب بہت کم عرضے میں صف اول کے ماڈلز کی صف میں اپنا نام لکھوا لیا ہے جس کے سبب بڑے برانڈز والے حسنین لہری کو اپنے برانڈز کے لیۓ ماڈلنگ کروانے میں فخر محسوس کرنے لگے ہیں

مشہور خاتون ماڈل صبا قمر اور آمنہ الیاس کے ساتھ ان کے بے باک اور متنازعہ فوٹو شوٹ ان کے چاہنے والے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے اور ان فوٹو شاٹس کے بعد ہی ہماری نوجوان نسلنہ صرف حسنین لہری کی دیوانی ہو گئي تھی بلکہ انہوں نے بھی ان تمام فیشن کو اپنانا شروع کر دیا تھا جو حسنین لہری کر رہے تھے

sometimes silence can speak louder than words

A post shared by NIMRA (@nimrajaqob) on

آمنہ الیاس اور صبا قمر کے بعد معروف کیمرہ مین نے ایک بار حسنین لہری کا فوٹو شاٹ کیا اور اس بار ان کے ہمراہ نئي ماڈل نمرہ چیکب کا انتخاب کیا گیا اس فوٹو شاٹ کی سب سے خاص بات صدا بہار حسنین لہری کے ہمراہ نمرہ جیکب کے وہ بے باک اور گرم جوش پوز تھے جنہوں نے دیکھنے والوں کے دل کی دھڑکنیں تیز کر دیں

اتنی گرما گرم تصاویر کو دیکھ کر ایک جانب تو لوگوں کے جزبات متحرک ہوۓ تو کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے ماڈلنگ کے نام پر اس طرح کی بے حیائي پر اس شوٹ کے کیمرہ مین رضوان الحق کو کھری کھری سنا ڈالیں

اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں نے حسنین لہری کو اس شوٹ کے بعد تمام ماڈلز کے باپ کا خطاب بھی دے ڈالا

جب کہ کچھ لوگوں نے اس شوٹ میں کچھ بھی قابل اعتراض قرار نہیں دیا بلکہ ان کو اس شوٹ میں ہر خیز بہت مناسب اور بہت معیاری نظر آئی جس کی تعریف کو وہ مجبور ہو گیۓ

اس فوٹو شوٹ کو آپ نے بھی ملاحظہ فرما لیا ہے اس بارے میں آپ کی کیا راۓ ہے کیا یہ شوٹ بے حیائی پھیلانے کا ایک سبب ہے یا پھر یہ

آرٹ کا ایک بہترین نمونہ ہے

Snap Chat Tap to follow