Article

‘اقرا عزيز نہیں اقرا غلیظ’ لوگوں نےاداکارہ اقرا عزیز کی نئی تصویر پر بے باک تبصروں کی بوچھاڑ کر دی

1746 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں پر اداکار یا کسی بھی شعبے کی نمایاں ہستی تک اپنے دل کی بات پہنچانا انتہائی آسان ہو گیا ہے اور صرف چند بٹن دبا کر کوئی بھی کسی پر بھی اپنے دل کی بھڑاس نکال سکتا ہے اور اس بات کا اندازہ ہماری شو بز سے جڑي ہستیوں کو بھی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ وقتا فوقتا اپنی مصروفیات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئير کرتی رہتی ہیں جیسا کہ اس بار اقرا عزیز نے کیا

اقرا عزیز نے اپنے نۓ فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا اور ان کو یہ اطلاع دی کہ انشا اللہ آئندہ بھی اسی طرح کام کرتی رہیں گی مگر ان کی تصویر کو ان کے چاہنے والوں نے نہ صرف پسند نہیں کیا بلکہ اس پر اتنے کمنٹ کر ڈالے کہ وہ اب تک کی اقرا کی کسی بھی پوسٹ پر سب سے زیاہ کمنٹ ہو گۓ یعنی پانچ ہزار کمنٹ ہو گۓ

جس پر اقرا نے اپنی اسٹوری میں اس بات کو واضح کیا کہ یہ ان کی پہلی تصویر ہے جس پر اتنے زیادہ کمنٹ آۓ مگر بدقسمتی سے ان میں زیادہ تر انتہائی نفرت انگیز تھے

تصویر میں اقرا عزیز جس روپ میں نظر آئیں وہ دیکھنے والوں کے لیۓ یقینا نیا تھا اور اس میں واضح طور پر نظر آرہا تھا کہ جس طرح کے بال اور آنکھوں کا میک اپ اقرا نے کیا ہے وہ ایک نیا تجربہ تھا جو لوگوں کو ہضم نہیں ہو سکا

اور اسی وجہ سے انہوں نے اقرا عزیز کو اقرا غلیظ جیسا بدترین حظاب دے دالا

جب کہ کچھ لوگوں نے تو کہہ ڈالا کہ اس روپ مین عجیب ہی شکل ہو گئی ہے سادگی میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں

اور اس تصویر کو شئیر کرنے کا نقصان اقرا کو یہاں تک بھگتنا پڑا کہ لوگوں نے اقرا کو ان فالو کرنا شروع کر دیا

کچھ افراد نے شائستگی کے ساتھ بتا دیا کہ بالوں کا یہ اسٹائل اقرا کی شخصیت کے ساتھ میچ نہیں کر رہا ہے اور ان کو اپنے سابقہ بوب کٹ بالوں ہی میں لوٹ جانا چاہیۓ ہے جو ان پر بہت سوٹ کرتا ہے

شو بز سے جڑی ہستیوں کے اوپر اس طرح کے تبصرے دنیا بھر کے لوگ کرتے ہیں مگر گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی اس بات کے متلاشی رہنے لگے ہیں کہ شو بز سے جڑی ہستیاں کوئی بھی تصویر شئیر کریں اور وہ اس پر نفرت انگیز تبضرے کریں جیسے کہ حالیہ دنوں میں عینی جعفری کی عمرے کی تصاویر کے ساتھ بھی لوگوں نے کیا جس پر تنگ آکر ان کو جواب بھی دینا پڑا کہ کیا عمرے کے بعد ہنس کر تصویر کھنچوانا بھی گناہ کے زمرے میں آتا ہے بہر حال جس طرح ہر انسان اپنے خیالات پیش کرنے کے لیۓ آزاد ہے اسی طرح شو بز سے جڑی ہستیاں بھی اپن؛ی تصاویر شئیر کرنے کے لیۓ آزاد ہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ ہمارے تبصرے کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بن جائیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: