Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.
بلاول بھٹو زرداری آخر کار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گۓ با خبرخاندانی ذرائع کے مطابق ابھی اس خبر کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور بہت جلد با ضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا جاۓ گا۔ دلہن کا تعلق زرداری خاندان سے ہے اور اس کی والدہ کا نام فریال تالپور بتایا جا رہا ہے۔
سننے میں آیا ہے کہ بلاول بھٹو زردادی نے اس رشتے پر کافی احتجاج کیا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرا بہت مذاق اڑائیں گے کہ پھپو کی بیٹی سے شادی کر لی۔

مگر بختاور اور آصفہ نے بلاول بھٹو کی ایک نہ چلنے دی اور زبردستی یہ شادی کروا کر ہی دم لیا ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ایک تو پھپو کی بیٹی ہمارے ساتھ کھیل کر بڑی ہوئی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی بھابھی بننے کے بعد بھی ہمارے ہر کھیل میں ہمارے ساتھ رہے گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ ابو کا کہنا ہے کہ رشتوں کے لۓ اپنے اچھے ہوتے ہیں ماریں گے بھی تو چھاؤں میں پھینکیں گے ۔ بات تو انہوں نے ٹھیک ہی کی اگر یہی بات نصرت بھٹو نے سوچی ہوتی تو بینظیر بھٹو آج زندہ ہوتی۔

فیس بک کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے جس کے جواب میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے ایک فیس بک پیج کے مالک نے کہا کہ ہم تو صرف پڑھنے والوں کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے شعور کا استعمال کرتے ہوۓ غلط اور صحیح کے فرق کو محسوس کرنا سیکھیں اور اس کے علاوہ بغیر تصدیق کے جھوٹی باتوں کو شئیر کرنے سے پرہیز کریں۔
مزید بتاتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹی خبریں صرف لوگوں کی تفریح طبع کے لۓ گھڑتے ہیں ۔ تاکہ ہماری خبروں کو پڑھ کر لوگ کچھ وقت کے لۓ اپنے مسائل بھول کر ہمارے ساتھ انجواۓ کر سکیں ۔
امید ہے کہ عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہوگا۔