Article

ایبپٹ آباد: تین سالہ معصوم بچی فریال وحشی درندوں کی حیوانیت کا شکار، جنسی زیادتی کے بعد کھلے میدان میں پھینک دیا

956 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی درندوں کی حیوانیت کےواقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں سال 2018کے آغاز میں پاکستانی قوم کو معصوم زینب کے سانحے کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر خوشقسمتی سے قانونی اداروں کی کاروائی کے سبب اس کا قاتل اور حیوان عمران اپنے کیفر کردار تک جا پہنچا اور اس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

ہونا تو یہ چاہیۓ تھا کہ اس کی پھانسی باقی تمام لوگون کے لیۓ ایک سبق ایک مثال بن جاتی مگر اب جب کہ سال 2018 اپنے اختتام کی جانب تیزی سے رواں ہے ایسےحالات میں ایک اور ایسا واقعہ سامنے آگیا ہےجس نے معصوم زینب کے ساتھ ہونے والی وحشت و بربریت کی یاد تازہ کر ڈالی ہے

تفصیلات کے مطابق تین سالہ معصومفریال گزشتہ روز دن ڈھائی بجے گھر سے غائب ہوئی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کروائی گئیپولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجاز کی نگرانی میں سرچ شروع کیا اور دوسرے دن صبح نو بجے تین سالہ فریال گاؤں سے دور ویرانے سے مردہ حالت میں پائی گئی

اس متل کا سب سے لرزہ خیز پہلو یہ تھا کہ معصوم فریال کو جس کی عمر صرف اور صرف تین سال تھی نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اس کے بعد اس نیم بے ہوش بچی کو کھلے میدان میں اس شدید سردی کے موسم میں تنہا چھوڑ دیا گیا جہاں پر سخت سردی کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی

بچی کے مرنے کی اطلاع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت ڈی ایس پی سونیا شمعروز فوری طور پر حویلیاں ہسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پوسمارٹم کرایا ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم فریال کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی

اس واقعے کے سامنے آنےکے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اپنی تحقیقیات کا آغاز بھی کر ڈالا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیۓ چھاپے مار رہی ہے

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے انتہائی بوجھل دلوں کے ساتھ معصوم فریال کو سپرد خاک کر دیا ہے مگر ان میں شدید غم و غصہ پایا باتا ہے اور ان کا ارباب اقتدار سے یہ مطالبہ ہے کہ جس طرح معصوم زینب کے لیۓ پورے ملک نے ایک آواز ہو کر آواز اٹھائی اسی طرح معصوم فریال کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیۓ بھی ایک ہو کر آواز اٹھائیں تاکہ زینب کی طرح فریال کو بھی انصاف مل سکے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: