Article

مشہور اداکار احد رضا میر نے ایسا کیا کر ڈالا کہ عوام نے مشتعل ہو کر چیف جسٹس سے سو موٹو ایکشن لینے کی درخواست کر ڈالی

1072 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

احد دضا میر کا شمار اداکاروں کے اس گروہ سے ہے جنہین اپنے کیر ئیر کے شروع ہی میں لوگوں کی بے تحاشا محبتیں ملی ہیں اسی وجہ سے ان کے چاہن والے ان سے جڑی ہر خبر اور ان کے آنے والے ہر ڈرامے کا نہ صرف شدت سے انتظار کرتے ہیں بلکہ اس کو سراہتے بھی ہیں

اسی وجہ سے احد رضا میر کو یہ گمان ہوا کہ وہ کچھ بھی کر لیں گے ان کے چاہنے والے ان کو اسی طرح چاہتے رہیں گے مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے ادکاری سے ہٹ کر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تو ڈرامہ یقین کے سفر میں گٹار تھامے دیکھ کر ان کو سب نے سراہا مگر جب انہوں نے اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کوک اسٹوڈیو کے بڑے پلیٹ فارم پر کیا تو لوگوں کا ردعمل احد رضا میر کی امیدوں کے سراسر بر عکس تھا

لوگوں نے ان کے گانے کو نہ صرف مسترد کر دیا بلکہ اس پر کافی احتجاج کیا کہ ایک جانب تو بہت اچھے اچھے گلوکار کوک اسٹوڈیو کی جانب سے موقع ملنے کے منتظر ہیں وہاں ایک ایسے انسان سے گانا گوانا جو کہ اتنا اچھا گلوکار بھی نہیں ہے کوک اسٹوڈیو کی شفافیت پر آواز اٹھا رہے ہیں

سب سے پہلے اس گانے کا اوریجنل ٹریک سنیں اور اس کے بعد آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ گانا کتنا خوبصورت اور پر تاثر ہے کہ جس کو سننے والے آج بھی سن کر اس پر جھوم سکتے ہیں

اور اب یہ سنیں اور دیکھیں کہ کس بری طرح کوک اسٹوڈیو والوں نے اس گانے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے

یہی سبب ہے کہ لوگ گانے کا یہ ری میک سن کر اتنے مشتعل ہوۓ کہ انہوں نے بے ساختہ اس پر چیف جسٹس سے مطالبہ کر دیا کہ اس جرم پر احد رضا میر کے خلاف سو موٹو ایکشن لے ہی ڈالیں

لوگوں کے مطابق اس گانے کو احد رضا میر کے بجاۓ عاصم اظہر کو گانا چاہیۓ تھا کیوں کہ وہی اس گانے کا حق ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں احد رضا میر ایک اداکار ہیں اور انہیں اداکاری ہی کرنی چاہیۓ

جب کہ بعض لوگون کے جزبات کو تو اتنی ٹھیس پہنچی کہ وہ لوگ اپنی زبان پر قابو رکھنا ہی بھول گۓ اور انہوں نے گالم گلوچ شروع کر دی جو کہ کسی بھی طرح مناسب عمل نہیں ہے

اور آخر کار لوگون نے یہ کہہ ہی ڈالا کہ یہ بہت بے کار گانا تھا جس کا سب سے بڑا سبب احد رضا میر ہی ہیں

اس گانے اور اس پر لوگوں کے کمنٹ اس بات کا ثابت کرتے ہیں کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ احد رضا میر موسیقی کے میدان میں طبع آزمائی چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ اداکاری کو ہی دیں کیوں کہ لوگ ان کو بحیثیت گلوکار تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں

مگر اس حوالے سے احد رضا میر نے اپنے سب چاہنے والوں کا ان تمام کمنٹس کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ گلوکاری کے میدان میں ابھی مزید شاہکار سامنے لانے کا بھی عندیہ دے ڈالا

اس پیغام کو پڑھنے کے بعد سمجھ نہیں آدہا کہ اس کو خوش فہمی کہتے ہیں یا غلط فہمی اگر آپ کو سمجھ آجاۓ تو بتايۓ گا ضرور

 

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: