Article

احد رضا میر نے بلاآخر سجل علی سے سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اقرار انوکھے انداز میں کر ڈالا

1417 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

احد دضا میر گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زد میں ہین بدقسمتی سے یہ خبریں ان کے کوک اسٹوڈیو میں گاۓ ہوۓ گانے کے سبب کافی منفی تھیں جس سے احد رضا میر بھی کافی دل برداشتہ تھے اور ان کا حوصلہ بڑھانے میں سجل علی نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے نہ صرف احد رضا میر کا حوصلہ بڑھایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ  ان لوگوں کو بھی روکنے کی کوشش کی جو کہ اپنی تنقید سے احد رضا میر کی دل آزاری کے مرتکب ہو رہے تھے

مشکل وقت مین جب کوئي اپنا ساتھ نبھاۓ تو وہ دل کے اور بھی قریب ہو جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ اس  بار بھی ہوا احد رضا میر کے ساتھ بھی ہوا اور سجل علی کے لیۓ وہ سب کہہ بیٹھے جو ان کے دل میں تھا اور جس کو ان کے چاہنے والے اور بلخصوص سجل علی کب سے سننے کے لیۓ بے تاب تھیں

 

تفصیلات کے مطابق احد رضا میر اور سجل علی کا ایک ساتھ عروسی لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان دونوں کی تصاویر اور ان کے درمیان موجود کیمسٹری نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا

 

ان تصاویر میں احد رصا میر کی سجل علی کے لیۓ وارفتگی اور سجل علی کی سپردگی کوئی اور ہی کہانی سنا رہی تھی

 

ایک دوسرے کو بانہوں میں لیۓ ہوۓ ایک دوسرے میں گم پیار کرنے والا یہ جوڑا ایک ساتھ اتنا حسین لگ رہا تھا کہ دیکھنے والوں کے دل سے بے ساختہ اس جوڑے کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا نکل گئی

 

احد رضا میر کا سجل علی کی پیشانی کو اپنے لبوں سے چھونا اداکاری سے زیادہ فطری رنگ لیۓ ہوۓ تھا

اور اس کے بعد اس فوٹو شوٹ کا سب سے حسین پہلو احد رضا میر کے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے وہ اظہار تھا جس نے کم لفظوں میں ساری کہانی بیان کر دیا

 

جس طرح اس تصویر میں میں سجل علی کی خوبصورتی کو سراہ رہا ہوں ویسے ہی مجھے یہ کہنے دیں کہ سجل علی کتنی زيادہ خوبصورت ہیں

احد رضا میر نے تو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اب دیکھنا یہ ہے کہ سجل علی اس کا جواب کیسے دیتی ہیں جس کا انتظار ان دونوں کے چاہنے والوں کو شدت سے ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: