Article

میاں بیوی راضی تو کیا کرۓ گا قاضی ، امریکہ کی یہ دوشیزہ پاکستان کس نوجوان سے شادی کرنے آگئیں کہ جوڑی دیکھ کر سب بے اختیار ماشا اللہ کہہ اٹھے

1765 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

مشرق کی سرزمین کی رومانویت کی بہت ساری داستانیں مشہور ہیں لیلی مجنوں ،شیریں فرہاد ، ہیر رانجھا، سوہنی ماہیوال یہ ساری ایسی داستانیں تاریخ کا حصہ ہیں اور ان داستانوں کو ان محبت کرنے والوں نے امر کر ڈالا ۔عاشقوں کی انہی داستانوں کو سننے کے بعد مغرب والے یہ تصور کرتے ہیں کہ مشرقی لوگ محبت کرنے والے اور وفا دار ہوتے ہیں

اسی وجہ سے مغربی دوشیزائیں مشرقی نوجوانوں کو نہ صرف بہت پسند کرتی ہیں بلکہ اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ یہ نوجوان مغربی مردوں کے مقابلے میں زیادہ محبت کرنے والے ، خیال رکھنے والے اور وفادار بھی ہوتے ہیں

ماضی کی عشقیہ داستانوں میں سوہنی اپنے عاشق ماہیوال سے ملنے کے لیۓ کچے گھڑے پر بیٹھ کر دریا پار کرتی ہے مگر اکیسویں صدی میں ایسی مثالیں دیکھنے  میں نہیں  آتی ہیں اور بات اگر کسی مغربی دوشیزہ کی ہو تو محبت میں اس کی جانب سے ایسے عمل کی مثال ملنا ناممکن ہی لگتا ہے  مگر امریکی شہری میلانی اپنے ماہیوال سے ملنے کے لیۓ سات سمندر پار کر کے لاہور آن پہنچیں

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری میلانی اور عمر فاروق کا ایک دوسرے سے تعارف فیس بک کے ذریعے ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ پہلے گہری دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گیا اور بلا آخر ان دونوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا مگر ان دونوں کے درمیان موجود سات سمندروں کا فاصلہ ان کی محبت کے بیچ سب سے بڑی رکاوٹ بن بیٹھا

اس رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیۓ دونوں نے اپنے اپنے ملکوں کے سفارت خانوں سے رابطہ کیا عمر فاروق کو تو ویزہ نہ مل سکا مگر میلانی اپنے پیار کو پانے کے لیۓ اڑتی ہوئیں امریکہ سے پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئيں جہاں ان کا عمر فاروق ان کا منتظر تھا اور اس طرح دونوں نے سادگی سے نکاح کر کے فیس بک سے شروع ہونے والی اپنی محبت کو امر کر دیا

اپنی محبت کو پانے والے اس خوش نصیب جوڑے کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اگر میلانی بھاری بھرکم جسامت کی حامل اور 150کلو وزن رکھتی ہیں تو کم عمر فاروق بھی نہیں ہیں اور ان کا جسم بھی فربہی مائل اور 140 کلو وزن رکھتا ہے

اس جوڑے کو دیکھ کر بڑوں کی اس بات پر یقین اور بھی پختہ ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالی نے تمام اجسام کو جوڑوں کی صورت میں پیدا کیا ہے اور ہر ایک کا جوڑا موجود ہے جو مقررہ وقت پر اس کے سامنے آجاتا ہے اور اس کی زندگی کا ساتھی بن جاتا ہے

 https://www.youtube.com/watch?v=xe3DgU0p9Zw

مگر ابھی اس جوڑے کی محبت کی کہانی ختم نہیں ہوئی کیوںکہ دونوں ممالک کے قوانین کے سبب عمر فاروق کو ویزہ نہیں ملا سکا اور میلانی اپنے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں  اس وجہ سے میلانی تنہا ہی امریکہ روانہ ہو گئیں جب کہ عمر فاروق نے ویزے کی درخواست دے ڈالی تاکہ وہ اپنی میلانی کے پاس جا سکیں

اس پیار کرنے والے جوڑے کی جدائی کب ختم ہوتی ہے اس کے لیۓ سب دعا گو ہیں کہ اللہ ان کو ایک بار پھر ہمیشہ کے لیۓ ملا دے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: