Article

عاصم اظہر کی اقرا عزیز کے ساتھی ایسی کس حالت میں تصویر سامنے آگئی کہ لوگوں نے ہراساں کرنے کا الزام لگا ڈالا

1408 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاضم اظہر نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے بہت جلد گاڑ دیۓ ہیں ان کے  فین کی بڑی تعداد نوجوان لڑکیاں ہیں جو ان کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورت مسکراہٹ کی بھی دیوانی ہیں ۔حال ہی میں عاصم اظہر اپنے جس البم پر کام کر رہے تھے اس کے حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے مشہور اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ کافی تصاویر بھی شئیر کیں

ان تصاویر میں ان دونوں کی بولڈنس دیکھ کر اس البم کی آمد کا انتظار مزید بڑھتا جا رہا ہے لوگ نئی نسل کے اپنے پسندیدہ گلوکار اور اداکارہ کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیۓ بے تاب ہیں اور شدت سے منتظر ہیں اس البم جس کا عنوان ہے جو تو نہ ملا کی مشہوری کے لیۓ عاصم اظہر اور اقرا عزیز کی کافی ایسی تصاویر منظر عام پر آئیں جو دیکھنے والوں کو بہت زیادہ بولڈ لگیں جیسے کہ یہ تصویر

 

Jo tu na mila mujhe, Dil ko kya bataonga.. releasing 20.11.18

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

ماضی میں جب یہ تصویر عاصم اظہر نے اپن سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئیر کی تو انہیں اس تصویر کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر لوگوں کا ایک گروہ ایسا بھی تھا جو لفافہ دیکھ کر مضمون کے بارے میں اندازہ قائم کر بیٹھے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ تصاویر کی طرح یہ البم بھی اتنا ہی بولڈ ہو گا

Waiting for tomorrow like…??⏰

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

مگر عاصم نے ایک بار پھر اپنے اکاونٹ سے اپنی اور اقرا عزیز کی ایک اور تصویر اس کیپشن کے ساتھ شئیر کر ڈالی کہ اکیس نومبر کو وہ اپنی اس البم کو ریلیز کر رہے ہیں یاد رہے اکیس نومبر کو ملک بھر میں عید میلاد النبی بنتہائی عقیرت و احترام سےمنایا جا رہا ہے اور اسی دن عاصم اظہر اپنے گانوں کا البم بھی ریلیز کر رہے ہیں جس کو لوگوں نے کافی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

دوسری جانب کچھ لوگوں نے عاصم اظہر اور اقرا عزیز کی اتنی قربت والی تصاویر دیکھ کر عاصم اظہر کو مفت مشورہ دے ڈالا کہ گود ہی میں بٹھا لو تمھیں کوئي ہراساں کرنے کا الزام نہیں دے گا

جب کہ کچھ لوگ تو البم کے انتظار کے دوران بار بار عاضم اظہر اور اقرا کی تصاویر دیکھ کر اتنے غصہ مین آگۓ کہ انہوں نے عاصم کو کھڑی کھڑی سنا دیں کہ البم تو ریلیز کر نہیں رہے اور اس بہانے سے واہیات واہیات تصاویر شئیر کیۓ جا رہا ہے

بہرحال اب انتظار اس بات کا ہے کہ عاصم اظہر کا یہ البم لوگوں کو کتنا پسند اتا ہے اور لوگ عاصم اظہر اور اقرا کی جوڑي کو کتنا پسند کرتے ہیں

یہ البم صرف عاصم اظہر کی زندگی کے لیۓ بہت اہم ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اقرا عزیز کے لیۓ بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: