Article

کیا گھر سے باہر کام کے لیۓ نکلنے والی عورت معاشرے کی ٹھوکروں پر ہوتی ہے ؟ تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا

776 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ایک خالص مردانہ کہاوت ہے کہ عورت اور مرد گاڑی کے دو پہۓ ہیں. زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لۓ ان کا ساتھ ساتھ چلنا بہت ضروری ہے۔ اس کہاوت کا عموما استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب مرد کو لگنے لگتا ہے کہ اس کی کمائی اب ناکافی ثابت ہو رہی ہے اور اس کو کمانے کے لۓ اس کی بیوی کی ضرورت ہے اور اس طرح ورکنگ لیڈی کے سفر کی آغاز ہوتا ہے ۔

عورت کو اپنی سب سے بڑی پناہ گاہ یعنی اپنا گھر چھوڑ کر نکلنا پڑتا ہے ۔ ذمہ داریوں کے بوجھ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ دکھ کی بات یہ ہوتی ہے کہ ایک مرد اسے مدد کے لۓ گھر سے نکالتا ہے اور باقی سارے مرد اور بعض اوقات خود عورتیں بھی ورکنگ لیڈی کو عوامی میراث سمجھ کر لفظوں کے تیر برسانے شروع کر دیتی ہیں ۔ بولنے والے یہ نہیں سوچتے کہ ان کی زبان سے نکلےیہ تیر سامنے والے کا کلیجہ چھلنی کر دیتے ہیں ۔

بہت آزاد ہو گئی ہے

2
Source: nydailytimes

آزادی تو ایک نعمت کا نام ہے مگر ورکنگ لیڈی کے لۓ یہ لفظ ایک گالی کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اس کے صبح گھر سے نکلنے اور پھر سارا دن کام کے بعد اس کی واپسی کو اس کی آزاد روی سے تعبیر کیا جاتا ہے

اس کو کیا پتہ کہ گھر کیسے چلتا ہے

4

ورکنگ لیڈی کے گھر کی صفائی ، اس کے کھانے پینے غرض اٹھنے بیٹھنے کو بھی انتہائی تنقیدی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور سب کچھ دیکھنے کے بعد اس کے پاس موجود وقت کی کمی سے صرف نظر کرتے ہوۓ اس کے گھر کو پھوہڑ پن کی مثال قرار دیا جاتا ہے

جیسی ماں ویسی بیٹی

3

نفرتوں کا سلسلہ صرف ماں پر ہی ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کا شکار آنے والی نسلوں کو بھی کیا جاتا ہے ورکنگ لیڈی کی بیٹیوں کے رشتوں میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ اسی کو قرار دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ جس طرح ماں ساری عمر گھر سے باہر رہی اس کی بیٹی بھی ویسی ہی ہو گی۔

لہذا اس کی تمام خوبیوں کو نظرانداز کر کے اس کی ماں کے گھر سے باہر نکل کر کام کرنے کو ایک الزام بنا لیا جاتا ہے

اس کا کردار ٹھیک نہیں

1

مرد کو عورت کی کمائی بھی چاہۓ ہوتی ہے مگر اس کمائی کے لۓ اس کا گھر سے نکلنا اس کے کردار کی قیمت ٹھہرتا ہے اگر وہ کام سے لیٹ واپس آئی یا اس کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی کام کرنے والا نظر آگیا تو بغیر کچھ سوچے سمجھے معاشرے کے ٹھیکیدار فورا اس بات کا فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ورکنگ لیڈی یقینا ایک بدکردار عورت ہے۔

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: