Article

’کسی بھی شہریت کا آدمی جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے دوں گا‘ نوجوان لڑکی کے باپ نے بڑی پیشکش کردی

1382 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

بیٹی کی شادی ہر ماں باپ کا خواب ہوتا ہے اور مشرقی روایات کے مطابق تو بیٹی کو اسی سبب ایک بوجھ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے اور ماں باپ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی اس کے لیۓ جہیز جمع کرنے کی تگ و دو میں لگ جاتے ہیں تاکہ اچھے جہیز کی لالچ میں بیٹی کے لیۓ اچھے سے اچھا داماد حاصل کر سکیں

گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کے ایک بزنس مین اور فارم کے مالک  آرنن روڈ تھونگ نے ضرورت رشتہ کی ایک ویب سائٹ پر اپنی بیٹی کے رشتے کے لیۓ ضرورت داماد کے عنوان سے ایک ایسا اشتہار شائع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اس اشتہار کے مطابق فارم کے مالک کو اپنی 26 سالہ بیٹی کے لئے ایک لڑکی کی تلاش ہے جس کی نہ کوئی تعلیم  کی شرط ہے اور نہ ہی قومیت کی قید ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے داماد کو  یہ بھی آفر دی ہے کہ جو شخص میری بیٹی سے شادی کرے گا میں اسے 2لاکھ 40ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 4ارب 40کروڑ روپے)اوراپنے فارم میں سے ایک حصہ دوں گا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے داماد کے لیۓ نہ تو کسی قومیت کی قید رکھی ہے اور نہ ہی تعلیم کی شرط عائد کی ہے ان کا صرف یہی کہنا ہے کہ ان کو ایسے شخص کی تلاش ہے جو محنتی ہو اور ان کے ساتھ کام کو سنبھال سکے

کیرنسیٹا  کی خصوصیات بتاتے ہوۓ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ”میری بیٹی کنواری ہے اور انگریزی اور چینی زبانیں روانی کے ساتھ بول سکتی ہے۔وہ ہمارے فیملی بزنس میں میرا ہاتھ بھی بٹاتی ہے تاہم اس حوالے سے ان کی بیٹی  کیرنسیٹا کا یہ کہنا ہے کہ میرے شوہر کو میرے باپ سے یہ رقم لینے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں کیو ںکہ وہ اپنے باپ سے یہ رقم خود وصول کر کے اپنی پلاسٹک سرجری کروانا چاہتی ہیں

اس اشتہار کے جواب میں بہت سارے لوگوں نے اپنی درخواستیں جمع کروائی ہیں جن میں سے زیادہ تر لوگ غیر سنجیدہ ہیں اس حوالے سے سنجیدہ امیدواروں کا یہ کہنا ہے کہ اس طرح کی درخواستوں سے ان لوگوں کی بھی حق تلفی ہو رہی ہے جو اس رشتے کے لیۓ سنجیدہ ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: